ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ آنے والوں کی اسکریننگ کا عمل انتہائی سخت کیا جائے گا : ٹرمپ

امریکہ میں رپبلكن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا ملک کے صدر منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی تحقیقات کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے

  • UNI
  • Last Updated: Aug 16, 2016 02:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ آنے والوں کی اسکریننگ کا عمل انتہائی سخت کیا جائے گا : ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

واشنگٹن : امریکہ میں رپبلكن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا ملک کے صدر منتخب ہونے پر وہ تارکین وطن کی تحقیقات کے عمل کو انتہائی سخت کر دیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلامی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے اپنی منصوبہ بندی سامنے رکھی ہے جس کے تحت امریکہ آنے والوں کے لئے اسکریننگ کا عمل انتہائی سخت کیا جائے گا۔

مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ آنے کے لئے درخواست دینے والوں کی اسکریننگ کے عمل کے تحت پتہ لگایا جائے گا کہ وہ اعتدال پسند ہیں یا نہیں اور دوسرے مذاہب کے تئیں کہیں وہ سخت گیر خیالات کے حامل تونہیں ہیں۔ مسٹر ٹرمپ کے مطابق کچھ ممالک کے شہریوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا۔ تاہم وہ کون سے ملک ہوں گے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے ملک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں جو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا خاتمہ کرنے میں امریکہ کی مدد کرے گا۔

First published: Aug 16, 2016 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading