ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا الزام- صدارتی انتخابات میں امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوئی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بار کے صدارتی انتخابات میں آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا، "جعلی نیوز میڈیا مسلسل یہ کیوں بتا رہا تھا کہ جو بائیڈن (صدارت کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار) جیت رہے ہیں۔ اس نے ہمارے حق میں نہیں دکھایا ۔2020 کے انتخابات میں ہمارے آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 16, 2020 07:04 PM IST
  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا الزام- صدارتی انتخابات میں امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوئی
ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا الزام- صدارتی انتخابات میں امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوئی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس بار کے صدارتی انتخابات میں آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا، "جعلی نیوز میڈیا مسلسل یہ کیوں بتا رہا تھا کہ جو بائیڈن (صدارت کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار) جیت رہے ہیں۔ اس نے ہمارے حق میں نہیں دکھایا۔ 2020 کے انتخابات میں ہمارے آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہماری متعدد ریاستوں میں بڑی تعداد میں ووٹنگ آبزرورکو ووٹنگ ہال سے باہر کردیا گیا اور ڈیموکریٹک ممبران نے لاکھوں بیلٹ پیپرکو تبدیل کردیا۔

اس سے قبل اتوار کے روز ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایسے مزید مقدمات درج کیے جاسکتے ہیں، جو نومبر میں ہوئے صدارتی انتخابات کی غیر  آئینی کو ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا، "ملک بھر میں بہت سے مقدمے دائر ہو رہے ہیں۔ ہم نے یہ مقدمات نہیں بلکہ ان لوگوں نے دائر کئے ہیں، جن کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے۔ بہت سارے بڑے مقدمات جلد دائرکیے جائیں گے، جو 2020 کے انتخابات کو غیرآئینی اور انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کے لئے کئے گئے کام کو ظاہر کریں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کا دعویٰ کرتے ہوئے پنسلوینیا، جارجیا، ایریزونا، نوادا اور مشی گن سمیت مختلف ریاستوں میں متعدد مقدمات دائر کردیئے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا، "جعلی نیوز میڈیا مسلسل یہ کیوں بتا رہا تھا کہ جو بائیڈن (صدارت کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار) جیت رہے ہیں۔ اس نے ہمارے حق میں نہیں دکھایا ۔2020 کے انتخابات میں ہمارے آئین کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہماری متعدد ریاستوں میں بڑی تعداد میں ووٹنگ آبزرورکو ووٹنگ ہال سے باہر کردیا گیا اور ڈیموکریٹک ممبران نے لاکھوں بیلٹ پیپر کو تبدیل کردیا۔

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جو بائیڈن بھی اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے خطاب بھی کرچکے ہیں۔ ابھی تک انتخابی نتائج مکمل طور پر واضح نہیں کئے گئے ہیں اور ڈونالڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جیت حاصل کی ہے، لیکن دھوکہ دہی سے انہیں ہرایا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 16, 2020 06:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading