واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے پاس شمالی کوریا سے زیادہ طاقتور اور بڑا نیوکلیئر بٹن ہے جو کام بھی کرتا ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے پیر کو کہا تھا’’ پورا امریکہ ہمارے جوہری ہتھیاروں کے دائرے میں ہے اور نیوکلیئر بٹن ہمیشہ میرے میز پر ہوتا ہے۔ یہ دھمکی نہیں، حقیقت ہے‘‘۔
مسٹر ان کی اس دھمکی کے جواب میں مسٹر ٹرمپ نے کل ٹویٹ کر کےکہا’’ میرے پاس بھی نيوكليير بٹن ہے جو زیادہ بڑا اور طاقتور ہے اور وہ کام بھی کرتا ہے‘‘۔ قابل غور ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔