ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ: ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان- جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں نہیں ہوں گے شامل

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکہ کے آئندہ صدر عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

  • Share this:
امریکہ: ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان- جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں نہیں ہوں گے شامل
امریکہ: ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان- جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں نہیں ہوں گے شامل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے جمعہ کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے آئندہ صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ دراصل، جو بائیڈن (Joe Biden) آئندہ 20 جنوری کو امریکہ کے اگلے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہیں ہندوستانی نژاد کملا ہیرس نائب صدر عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ اشارہ دیتاہ ے کہ امریکی پارلیمنٹ میں تشدد اور خون خرابے کے بعد انہوں نے اقتدار منتقلی کو بھلے ہی قبول کرلیا ہو، لیکن وہ ابھی بھی انتخابی نتائج کو لے کر مخالفت کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے جو بائیڈن کی جیت ہوئی ہے۔


جو بائیڈن (Joe Biden) آئندہ 20 جنوری کو امریکہ کے اگلے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہیں ہندوستانی نژاد کملا ہیرس نائب صدر عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
جو بائیڈن (Joe Biden) آئندہ 20 جنوری کو امریکہ کے اگلے صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہیں ہندوستانی نژاد کملا ہیرس نائب صدر عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔


واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ وہ امریکی انتخابات کے نتائج کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل میں جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کرنے کو کہا تھا۔ اس دوران امریکی کانگریس یعنی پارلیمنٹ میں امریکی صدر کا فیصلہ کرنے والے الیکٹورل کالج یعنی انتخابی نمائندے جمع ہوئے تھے۔ اس دوران ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی پارلیمنٹ احاطے کے اندر گھس گئے۔ تمام کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ان کی ہاتھا پائی ہوئی۔ زبردست تشدد اور ہنگامہ آرائی کے دوران 4 مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔


 



اس کے بعد تشدد بھڑکانے کے الزامات کو لے کر فیس بک، انسٹا گرام، ٹوئٹر نے ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی تھی۔ اس معاملے پر فیس کے سربراہ مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ امریکہ کی راجدھانی میں تشدد کو بڑھاوا دینے کی ان کی کوششوں کی وجہ سے لیا گیا تھا۔ ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے بھی اپنے اپنے پلیٹ فارم پر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ کو بند کردیئے تھے۔ خدشہ تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے پیغام آگے تشدد کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔ حالانکہ بعد میں ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ سے پابندی ہٹا دی گئی۔ ٹرمپ نے ایک ویڈیو کے ذریعہ ٹوئٹر پر کہا کہ جو بائیڈن امریکہ کے آئندہ صدر ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 09, 2021 12:40 AM IST