ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان- امریکی فوج نے ابوبکربغدادی کے جانشین کو بھی ہلاک کردیا

امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نےاتوارکودعوی کیا تھا کہ مارے گئے آئی ایس آئی ایس سربراہ ابو بکربغدادی کے جانشین کے بارے میں امریکہ کو پتہ ہےاوروہ اس پرنظررکھ رہا ہے۔

  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ کا اعلان- امریکی فوج نے ابوبکربغدادی کے جانشین کو بھی ہلاک کردیا
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اور آئی ایس آئی ایس کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے ساتھ ہی اس کے جانشین کو بھی امریکی فوج نے اپنے آپریشن میں ہلاک کردیا تھا۔ حالانکہ امریکی صدرنے مارے گئے دہشت گرد کا نام نہیں بتایا ہے۔ واضح رہے کہ بغدادی کے بعد تنظیم کی کمان ابوالحسن المہاجر کے پاس آگئی تھی۔ بغدادی کے بعد ابوالحسن المہاجرہی اس تنظیم کی ذمہ داری سنبھالتا تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نےاتوارکواعلان کیا تھا کہ آئی ایس آئی آیس سربراہ ابوبکرالبغدادی امریکی فوج کے ہوائی آپریشن میں مارا گیا۔ اس سے پہلے بھی کئی باربغدادی کے ہلاک ہونے کی خبریں میڈیا میں آتی رہیں، لیکن یہ پہلی بارہےجب امریکی صدرڈونالڈ  ٹرمپ نے خود اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے بغدادی کا خاتمہ کردیا ہے۔


ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کو ٹوئٹ کرکے کہا 'ابھی ابھی تصدیق ہوئی ہے کہ بغدادی کا نمبرون جانشین بھی امریکی فوج کے ذریعہ مارا گیا۔ وہ آئی ایس کا سربراہ بننے والا تھا، اب اس کی موت ہوچکی ہے'۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایسا مانا جارہا تھا کہ صدام حسین کی فوج کے سابق افسرابوالحسن المہاجرکواس تنظیم کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ المہاجرکے بارے میں بے حد کم اطلاعات سامنے آسکی ہے۔ حاجی عبداللہ یا المہاجرکے نام سے مشہوربغدادی کے جانشین نےآئی ایس آئی ایس کے مبینہ 'مسلم معاملوں' کا محکملہ چلانے کے لئے خود منتخب کیا تھا۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نےاتوارکو دعوی کیا کہ مارے گئے آئی ایس آئی ایس سربراہ ابو بکر بغدادی کے جانشیں کے بارے میں امریکہ کوپتہ ہے اوروہ اس پر نظررکھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا مانا جاتا ہے کہ صدام حسین کی فوج کے سابق افسرعبد اللہ کردش کو اس دہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ کردش کے بارے میں اب تک بہت کم معلومات سامنے آئی ہیں ۔ مانا جاتا ہے کہ عبد اللہ الفاری یا پروفیسرکےنام سے مشہور کردش کو بغدادی نےآئی ایس آئی ایس کے مبینہ مسلم معاملات کا محکمہ سنبھالنے کیلئے خود ہی منتخب کیا تھا ۔ نیوز ویک کی خبر کے مطابق بغدادی کی موت کے بعد پروفیسرکوآئی ایس آئی ایس کی کمان سونپی گئی ہے۔

 
First published: Oct 29, 2019 09:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading