உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدر بننے پر یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کروں گا : ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ:فائل فوٹو

    امریکہ میں صدارتی عہدے کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخابات جیت کر وائٹ ہاؤس پہنچا تو یروشلم کو اسرائیل کی غیر منقسم راجدھانی کے طور پر تسلیم دوں گا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیویارک : امریکہ میں صدارتی عہدے کے ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخابات جیت کر وائٹ ہاؤس پہنچا تو یروشلم کو اسرائیل کی غیر منقسم راجدھانی کے طور پر تسلیم دوں گا۔
      مسٹر ٹرمپ نے آج یہاں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا کہ صدر بننے کے بعد یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی تسلیم دوں گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت ہوئی۔ مسٹر ٹرمپ کے انتخابی مہم کا نظم کرنے والوں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات اور اٹوٹ اتحاد پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاوہ ازیں فوجی امداد، سلامتی اور علاقائی بالادستی کے امور بھی زیربحث رہے۔
      ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ٹرمپ حکومت میں دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی، فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کا تعاون جوں کا توں رہے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اسرائیل کو امریکہ کا اہم شریک بتایا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتہ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور جنگجونظیم اسلامی مملکت کے خلاف لڑائی اور علاقائی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
      First published: