اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان سے ہلچل، کہا "خشوگی کے قتل کے لئے سعودی شہزادہ کونہیں ملے گی سزا"۔

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان

    واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی دواکتوبر کو ترکی کے استنبول واقع سعودی عرب کے سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ 

    • Share this:
      امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات کا واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان پرالزام ہے کہ ان کے اشاروں پرہی امریکی صحافی جمال خشوگی کا قتل کیا گیا تھا۔

      ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کل "سعودی عرب سے امریکہ کا مضبوط رشتہ قائم رہے گا۔ امریکہ میں وہ سرمایہ کاری کے لئے بھی تیارہیں"۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کی خفیہ ایجنسی کو جمال خشوگی کے قتل کے بارے میں تمام اطلاعات ہیں۔

      بیان میں آگے لکھا گیا ہے "ہوسکتا ہے کہ محمد بن سلمان کو اس قتل کے بارے میں معلوم ہو.... یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس میں ان کا ہاتھ ہو بھی یا نہیں بھی۔ 100 فیصد کچھ نہیں کہا جاسکتا"۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے آئندہ ہفتے ارجنٹینا میں ہونے والے  جی 20 کی میٹنگ میں ملاقات بھی کریں گے۔



      واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی دواکتوبرکوترکی کے استنبول واقع سعودی عرب کے سفارت خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سعودی بادشاہ سلمان پرانگلیاں اٹھ رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ فی الحال امریکہ اس نتیجے پرنہیں پہنچ سکا ہے کہ جمال خشوگی کا قتل کس نے کیا۔

      یہ بھی پڑھیں:     اردوغان کا بڑا بیان، کہا خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی فرمانروا نے نہیں دیا

      یہ بھی پڑھیں:     سی آئی اے کا دعویٰ ، سعودی عرب کے شہزادے نے دئے تھے جمال خشوگی کے قتل کے احکام

      یہ بھی پڑھیں:     ٹرمپ کی دھمکی پر سعودی شہزادہ نے کہا۔ ہمیں امریکی صدر کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوتی ہے

      یہ بھی پڑھیں:  سعودی سفارت خانہ نے خشوگی معاملہ میں امریکی دعویٰ کو غلط بتایا
      First published: