ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی کو تباہ کر دینے کی دھمکی کے بعد اب ٹرمپ کا لہجہ پڑا نرم، کہی یہ بڑی بات

ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ترکی کے صدر اردوغان سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنے والی کامیابی سے متعلق بات چیت ہوئی

  • Share this:
ترکی کو تباہ کر دینے کی دھمکی کے بعد اب ٹرمپ کا لہجہ پڑا نرم، کہی یہ بڑی بات
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان: فائل فوٹو۔ فوٹو نیوز 18

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے مختلف مسائل کے سلسلے میں فون پر گفتگو کرنے کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے کافی امکانات ہیں۔ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ترکی کے صدر اردوغان سے اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملنے والی کامیابی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ امریکہ اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعاون کے بے پناہ امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے اتوار کو ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد ترکی نے کرد جنگجوؤں پر حملے کئے تو امریکہ ترکی کو اقتصادی طور پر تباہ کر دے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی کے صدر نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ اگر امریکہ اپنے فوجیوں کو وہاں سے نہیں ہٹاتا تو ترکی يوفریٹ دریا کے مشرقی ساحل کے ساتھ ساتھ شام کے مان بيج میں ترکی کی سرحد کے قریب کرد جنگجوؤں کے خلاف فوجی مہم شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

امریکی صدر نے شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں فتح حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ دراصل، ٹرمپ کے اس فیصلے پر اسرائیل سمیت کئی ممالک نے تشویش ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ترکی کے خلاف اقتصادی اقدامات کرنے کا انتباہ دیا واضح رہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری جنگ میں سال 2015 سے ہی دو ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں۔
First published: Jan 15, 2019 12:11 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres