ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈونالڈ ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی ، کہا : مزید پابندیاں عائد کریں گے ، برباد کردیں گے معیشت

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی تباہی کی راہ پر بڑھتا چلا گیا تو ہم اس کی معیشت کو تیزی سے برباد کردیں گے ۔

  • Share this:
ڈونالڈ ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی ، کہا : مزید پابندیاں عائد کریں گے ، برباد کردیں گے معیشت
ڈونلڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی تباہی کی راہ پر بڑھتا چلا گیا تو ہم اس کی معیشت کو تیزی سے برباد کردیں گے ۔ ساتھ ہی اس نے اسٹیل پر ٹیکس بڑھانے اور 100 ارب ڈالر کے تجارتی سودہ سے متعلق بات چیت بند کرنے کی بھی بات کہی ہے ۔


ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی انتظامیہ کو ترکی پر پابندی لگانے کا اختیار دیدیا ہے ۔ امریکہ کے شام سے اپنے فوجیوں کوواپس بلانے کے فیصلہ کے بعد عنقرہ نے بدھ کو سرحد پر کرد لڑاکوں پر حملہ کیا تھا ۔


امریکہ کے نائب صدر پینس نے پیر کو بتایا کہ ٹرمپ نے ترکی کے اپنے ہم منصب رجب طیب اردوغان کو فون کرکے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ شروع ہوئی ترکی کی کارروائی کا مقصد کرد کی قیادت والی سیرین ڈیموکریٹک فورسیز ( ایس ڈی ایف ) کو سرحدی علاقہ سے بھگانا ہے ۔ ترکی ایس ڈی ایف کو دہشت گرد تنظیم مانتا ہے ۔ ایس ڈی ایف اسلامک اسٹیٹ گروپ کو ہرانے کے پانچ سال کی مہم میں امریکہ کا اہم ساتھی رہا ہے ۔


ٹرمپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ، جنگ بندی کو متاثر کرنے ، بے گھر لوگوں کو گھر لوٹنے سے روکنے ، پناہ گزینوں کو زبردستی واپس ان کے ملک بھیجنے یا شام میں امن ، سیکورٹی اور استحکام کو خطرہ پہنچانے والوں کے خلاف امریکہ کو سخت پابندیاں عائد کرنے کا اختیار دے گا ۔



انہوں نے کہا کہ ترکی کی فوجی کارروائی عام شہریوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور علاقہ میں امن ، سیکورٹی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے اپنے ہم منصب کو پوری طرح واضح کرچکے ہیں کہ ان کی کارروائی ایک انسانی بحران پیدا کررہی ہے اور جنگی جرائم جیسے حالات پیدا کررہی ہے ۔
First published: Oct 15, 2019 09:38 PM IST