ٹرمپ کی ترکی کو دھمکی۔ اگر شام میں حد سے تجاوز کیا تو برباد کر دوں گا معیشت
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ اگر ترکی نے شام میں کچھ بھی ایسا کیا جو ہمارے لئے آف لمٹ ہو گا تو میں ترکی کی معیشت کو پوری طرح سے برباد کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس سے کہیں زیادہ کام کیا ہے جتنا دیگر کسی بھی ملک نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔
نئی دہلی۔ پچھلے کچھ برسوں سے جنگ کا میدان بنے شام کو لے کر امریکہ اور ترکی کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو شام معاملہ میں ترکی کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے شمال مشرقی شام سے امریکی فوج کے ہٹنے کے بعد وہاں کچھ بھی ’ آف لمٹ‘ کیا تو ٹھیک نہیں ہو گا۔ بتا دیں کہ امریکہ نے پیر کو شمال مشرقی شامی سرحد سے اپنی فوج کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی شام میں موجود امریکہ کے تقریباً پچاس فوجیوں پر کسی بھی طرح کا نقصان نہ پہنچانے کی ترکی کو تنبیہ کی۔ ٹرمپ نے کہا’’شام میں صرف کچھ ہی وقت کے لئے حملہ کئے جانے تھے۔ ہمارے صرف 50 فوجی وہاں ہیں اور میں نہیں چاہتا ان کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچے۔ میں اپنے لوگوں کے ساتھ کچھ بھی برا نہیں چاہتا اور یہ میں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کو بتا دیا ہے‘‘۔
امریکی صدر نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ اگر ترکی نے شام میں کچھ بھی ایسا کیا جو ہمارے لئے آف لمٹ ہو گا تو میں ترکی کی معیشت کو پوری طرح سے برباد کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس سے کہیں زیادہ کام کیا ہے جتنا دیگر کسی بھی ملک نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔
....the captured ISIS fighters and families. The U.S. has done far more than anyone could have ever expected, including the capture of 100% of the ISIS Caliphate. It is time now for others in the region, some of great wealth, to protect their own territory. THE USA IS GREAT!
ترکی نے دراصل شام کے ایک صوبے میں سیکورٹی فورسز کی عرب كردش یونٹ کے فوجی ٹھکانے پر فضائی حملے کئے ہیں۔ اردوغان نے کہا ہے کہ امریکی سیکورٹی فورس شمالی شام سے واپس جا رہے ہیں جہاں ترکی نے كردش سیکورٹی فورسز کے خلاف فوجی مہم کا منصوبہ بنایا ہے۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔