ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ پوتن کے ساتھ میٹنگ میں انتخابی مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اگلے مہینہ ہلسنکی میں مجوزہ میٹنگ میں وہ امریکی انتخابات میں ماسکو کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 30, 2018 08:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹرمپ پوتن کے ساتھ میٹنگ میں انتخابی مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے
امریکہ اور روس کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوتن:فائل فوٹو

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اگلے مہینہ ہلسنکی میں مجوزہ میٹنگ میں وہ امریکی انتخابات میں ماسکو کی مبینہ مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے۔

ٹرمپ نے نیو جرسی جانے کے دوران اپنے طیارہ اےئر فورس ون پر نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر پوتن کے ساتھ 16جولائی کو ہونے والی چوٹی میٹنگ میں وہ شام اور یوکرین تنازعات اور دیگر بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں ان سے تمام موضوعات پر بات چیت کروں گا۔


ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں ، ہم شام کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں ۔ ہم انتخابات کے بارے میں بات کریں گے ۔ ہم نہیں چاہتے کہ انتخابات میں کوئی بھی چھیڑ چھاڑ کرے۔

First published: Jun 30, 2018 07:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading