اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دو سال پابندی کے بعد فیس  بک-انسٹاگرام پر پھر سے لوٹیں گے ڈونالڈ ٹرمپ، میٹا نے کیا اعلان

    دو سال پابندی کے بعد فیس  بک-انسٹاگرام پر پھر سے لوٹیں گے ڈونالڈ ٹرمپ، میٹا نے کیا اعلان

    دو سال پابندی کے بعد فیس  بک-انسٹاگرام پر پھر سے لوٹیں گے ڈونالڈ ٹرمپ، میٹا نے کیا اعلان

    ٹرمپ نے اپنے پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں دھاندلی ہوئی۔ اس کے بعد ہی فیس بک نے تشدد بھڑکانے کے الزام میں ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ کو بین کردیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Washington
    • Share this:
      امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک مرتبہ پھر فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنے ردعمل دیتے نظر آئیں گے۔ میٹا نے ان کے اکاونٹ کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے، میٹا نے کہا ہے کہ آنے والے کچھ ہفتوں میں ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ کو بحال کردیا جائے گا۔

      چھ جنوری کو کیپٹل ہل فساد کے بعد میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ پر روک لگادی تھی۔ میڈیا خبروں کے مطابق، سوشل میڈیا کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ متنازعہ پوسٹ نہ ہو اس کے لیے اس نے نئے اصول بنائے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام سیاسی پہنچ اور فنڈ ریز کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

      اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ہماری میٹا کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جتنی ہمیں ان کی ضرورت ہے، اس سے زیادہ انہیں ہماری ضرورت ہے۔ غور طلب ہے کہ میٹا اسی مہینے ڈونالڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واپس لینے کے تعلق سے فیصلہ لے سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ’امریکہ، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعمیری دوستی و مصروفیت کا خواہاں‘ مسئلہ کشمیر....

      یہ بھی پڑھیں:

      دو سال پہلے فیس بک نے ٹرمپ پر لگائی تھی پابندی
      امریکہ کی پارلیمنٹ پر 6 جنوری 2021 کو ہوئے حملے کے بعد فیس بک نے ڈونالڈ ٹرمپ پر پابندی لگادی تھی۔ دراصل، ٹرمپ نے اپنے پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 2020 کے صدارتی الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں دھاندلی ہوئی۔ اس کے بعد ہی فیس بک نے تشدد بھڑکانے کے الزام میں ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاونٹ کو بین کردیا تھا۔ ٹوئٹر نے بھی ٹرمپ پر پابندی لگادی تھی۔ حالانکہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر حاصل کرنے کے بعد ٹرمپ کے اکاونٹ کو پھر سے شروع کردیا گیا تھا۔ حالانکہ ٹرمپ نے ابھی تک کوئی ٹوئٹ نہیں کیا ہے اور وہ ٹوئٹڑ کے بجائے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کررہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: