ایغورمسلمانوں کے متعلق مجھے زیادہ نہیں ہے جانکاری: وزیراعظم پاکستان عمران خان

صحافی نے عمران خان سے سوال کیاہےکہ ’آپ نے کبھی چینی صدر شی جنپنگ کے ساتھ ایغور کے مسلمانوں پر مظالم کے معاملے پر بات کی ہے؟ عمران نے کہا ، 'نہیں ، میں نے ایسا نہیں کیا ، کیونکہ مجھے اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

Sep 15, 2019 01:52 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 04:20 PM IST
ایغورمسلمانوں کے متعلق مجھے زیادہ  نہیں ہے جانکاری: وزیراعظم پاکستان عمران خان

پاکستانی وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

پاکستان کے مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ اپنے جمعہ کے جلسے کے دوران ، وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پرعالمی مسلم برادری کوراغب کرنے کی کوشش کی۔ لیکن اس دوران ، جب ان سے چین میں وہاں کی حکومت کی جانب سے سنکیانگ ایغور صوبے میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نےس سوال کو ٹالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلےایغورمسلمانوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں۔ عمران خان نے یہ بات الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔

پاکستان داخلی مسائل کا کررہاہےسامنا:عمران

Loading...

الجزیرہ ٹی وی چینل کے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ'چین کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات ہیں، الجزیرہ ٹی وی چینل کے صحافی نے عمران خان سے سوال کیاہےکہ ’آپ نے کبھی چینی صدر شی جنپنگ کے ساتھ ایغور کے مسلمانوں پر مظالم کے معاملے پر بات کی ہے؟ عمران نے کہا ، 'نہیں ، میں نے ایسا نہیں کیا ، کیونکہ مجھے اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔اس کے علاوہ،عمران نے کہا، ہم ابھی اپنےداخلی مسائل پرقابوپانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔مجھے واقعی میں اس مسئلے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ اور چونکہ ہم ایک سال سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہے ہیں۔ ہم نے معیشت کو بہتر بنانا شروع کیا ہے اور اب مسئلہ کشمیر ہی اہم مسئلہ ہے۔ ہم بہت ساری پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ لیکن میں چین کے لئے ایک بات کہوں گا ، ہمارے لئے چین سب سے اچھا دوست ہے۔ ‘

 

واضح رہے کہ چین میں مسلمانوں پر آئے دن ظلم ہونے کی خبریں آتی رہتی ہے۔چین کے ایغورصوبے میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی مسلسل پامالی ہوتی رہتی ہے۔۔ لیکن حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ ان واقعات پربھی پاکستان اور سعودی عرب جیسے ممالک نے خاموشی اختیارکرلیتے ہیں۔

Loading...