سیول میں ہیلووین کے دوران بھیڑ بے قابو ہونے سے ہوا حادثہ، 149 کی موت،150 زخمی
سیول میں ہیلووین کے دوران بھیڑ بے قابو ہونے سے ہوا حادثہ، 149 کی موت،150 زخمی
74 نعشوں کو اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے، جب کہ باقی نعشوں کو سڑکوں پر رکھا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد 400 سے زیادہ ایمرجنسی ملازمین اور 140 گاڑیاں زخمیوں کے علاج کے لیے سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ایٹاون میں ہفتہ کو ایک مقبول نائٹ اسپاٹ (ہیلووین) پر زبردست بھیڑ جمع ہونے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ فلمی اور ٹی وی ستاروں کو دیکھنے کے چکر میں ہیلووینپر جمع ہوئی بھیڑ بے قابو ہوگئی اور بھگدڑ مچ گئی جس سے بڑا حادثہ ہوگیا۔ ہیلووین بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 149 ہوگئی ہے۔ وہیں، 150 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ عہدیداروں کے حوالے سے یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی ہے۔
مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیول میں پیکڈ ہیلووین تقریب کے دوران بھیڑ بڑھ جانے سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا دور کے عبد سے یہ پہلا موقع تھا، جب ہیلووین پر اتنی بڑی تعداد میں مجمع اکٹھا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، ہیملٹن ہوٹل میں ہیلووین منانے کے لئے کئی سیلبریٹیز کے جمع ہونے کی خبر تھی۔ بھیڑ ستاروں کو دیکھنے کے لیے سنکری گلی میں پہنچ گئی۔ سیول میٹروپولیٹن انتطامیہ نے لوگوں سے اپنے گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یے اول نے زخمیوں کا تیزی سے علاج یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
بڑھ سکتی ہے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد سیول کے یونگسن فائر بریگیڈ محکمہ کے سربراہ چوئی سے اونگ بی اوم نے کہا کہ تہوار میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ شامل ہوئے تھے، اس لیے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 74 نعشوں کو اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے، جب کہ باقی نعشوں کو سڑکوں پر رکھا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد 400 سے زیادہ ایمرجنسی ملازمین اور 140 گاڑیاں زخمیوں کے علاج کے لیے سڑکوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔