Earthquake In Afghanistan:مغربی افغانستان میں بھیانک زلزلے کےبعد 26ہلاکتوں کی تصدیق
علامتی تصویر۔(نیوز18ہندی)۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ زلزلے سے متاثرہ دور دراز دیہاتوں میں راحت اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ صوبے کے ثقافت اور اطلاعات کے محکمے کے سربراہ باس محمد سروری نے بتایا کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی میں کئی مکانات گر گئے
پیر کی سہ پہر افغانستان (Afghanistan)کے مغرب میں واقع صوبہ بادغیس(Badghis)میں زلزلے 2جھٹکوں نے ترکمانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے دھل اٹھے۔ زلزلے کے بعد پیش آنے واکے مختلف واقعات میں اب تک 26 افراد ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ زلزلے سے متاثرہ دور دراز دیہاتوں میں راحت اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ صوبے کے ثقافت اور اطلاعات کے محکمے کے سربراہ باس محمد سروری نے بتایا کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی میں کئی مکانات گر گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.3 کی شدت کا پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کے دوپہر 2 بجے کے قریب محسوس کیا گیا جب کہ 4.9 کا دوسرا زلزلہ شام 4 بجے کے قریب محسوس کیا گیا۔
صوبے کے محکمہ ثقافت اور اطلاعات کے سربراہ باس محمد سروری کے مطابق صوبے کے جنوبی حصے میں واقع ضلع کدیس کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا اور یہاں سب سے زیادہ جانی نقصان ہواہے۔ اس سے قبل جمعے کی شب پاکستان کے شمالی علاقوں میں 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
#UPDATE At least 26 people were killed after an earthquake hit western Afghanistan, an official said.
پاکستا ن میں محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 5.6 شدت کے زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان سرحدی علاقے میں 100 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ پشاور، مانسہرہ، بالاکوٹ اور چارسدہ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے شمال میں گلگت بلتستان کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔
انڈونیشیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جمعہ کو انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں زبردست زلزلہ آیا جس سے دارالحکومت جکارتہ میں عمارتیں لرز اٹھیں تاہم فوری طور پر جان و مال کے کسی بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔