ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان : بھیانک حادثہ میں 2 مسافرٹرینیں ٹکرائی ،درجنوں ہلاک، متعد د زخمی

دو مسافر ٹرینیں ملت ایکسپریس (یوپی) اور سر سید ایکسپریس (ڈی این) آپس میں ٹکرا گئیں۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

  • Share this:
پاکستان :  بھیانک حادثہ میں 2 مسافرٹرینیں ٹکرائی ،درجنوں ہلاک، متعد د زخمی
پاکستان کے سندھ میں بھیانک ٹرین حادثہ۔۔ علامتی تصویر۔(Shutterstock)_

yTrain Accident in Pakistan:پاکستان میں ٹرین حادثہ: پاکستان میں ایک بڑا ٹرین حادثہ پیش آیاہے ۔ جس میں اب تک 33 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ حادثہ صوبہ سندھ کے ڈہرکی میں پیش آیا۔ یہ مقام سندھ گھوٹکی ضلع میں واقع ہے۔ یہاں دو مسافر ٹرینیں ملت ایکسپریس (یوپی) اور سر سید ایکسپریس (ڈی این) آپس میں ٹکرا گئیں۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔


یہ ٹرینیں ریٹی اور دہارکی ریلوے اسٹیشن کے مابین ٹکرا گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ٹرین کے اندر بھی بہت سے لوگ پھنسے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ آنے والے چند گھنٹوں (ڈہرکی ریل ایکسیڈنٹ) میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد امداد اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی وہ یہ نہیں بتاسکتے ہیں کہ ٹرین سروس دوبارہ شروع ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ یہاں سے گزرنے والی دیگر ٹرینوں کو معطل کیا جاسکتا ہے۔



مارچ میں بھی ہوا تھایہ حادثہ

اس سال مارچ میں بھی پاکستان میں ٹرین کا حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں کراچی ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ یہ ٹرین لاہور سے شروع ہوئی تھی اور صوبہ سکھر میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ اس کے آٹھ کوچز پٹری سے اتر گئے تھے۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ، جبکہ قریب 40 مسافر زخمی ہوئے۔ اس دوران متعدد افراد ٹرین کے اندر پھنس گئے اور ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 07, 2021 09:39 AM IST