உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022: منافرت اور بغض سے اجتناب اسلامی تعلیمات کا خاصہ ہے: خطبہ حج میں ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کا خطاب

    دین اسلام کے اہم ترین رکن حج 2022 کا خطبہ میدان عرفات میں دیا گیا۔ رواں برس دنیا بھر سے آئے ہوئے دس لاکھ حجاج کرام کو جمعہ کے روز حج اکبر کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

    دین اسلام کے اہم ترین رکن حج 2022 کا خطبہ میدان عرفات میں دیا گیا۔ رواں برس دنیا بھر سے آئے ہوئے دس لاکھ حجاج کرام کو جمعہ کے روز حج اکبر کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

    دین اسلام کے اہم ترین رکن حج 2022 کا خطبہ میدان عرفات میں دیا گیا۔ رواں برس دنیا بھر سے آئے ہوئے دس لاکھ حجاج کرام کو جمعہ کے روز حج اکبر کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

    • Share this:
      ریاض: دین اسلام کے اہم ترین رکن حج 2022 کا خطبہ میدان عرفات میں دیا گیا۔ رواں برس دنیا بھر سے آئے ہوئے 10 لاکھ حجاج کرام کو جمعہ کے روز حج اکبر کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 1443 ہجری کے حج اکبر کے اراکین ادا کئے جانے کے بعد خطبہ حج میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں دیا گیا، رواں برس خطبہ حج کے لئے ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ خطیب مقرر کیے گئے ہیں۔

      رواں برس خطبہ حج میدان عرفات سے براہ راست 14 زبانوں میں نشر کیا گیا، جس سے دنیا کے طول وعرض میں ڈیڑھ کروڑ افراد نے استفادہ کیا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے حج کا خطبہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، روسی، چینی، بنگالی، ترکی، ملاوی، ہندی، اسپینی، تامل اور سواحلی زبانوں میں پیش کیا گیا۔





      خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے کہا کہ، اے ایمان والو! اللہ کی عبادت کرو، اللہ ہی واحد معبود ہے، اسی کی عبادت کریں۔ مسلمانوں! اللہ تعالیٰ سے ڈرو، بے شک اللہ رب العزت ہر چیز سے واقف ہے۔


      خطبے میں کہا گیا، وہ تمام عبادات کی جائیں، جس کا حکم اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دیا۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے جو تم کرتے ہو، اللہ نے زکوٰة ادا کرنے کا حکم دیا ہے، اللہ نے نماز اور روزے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تقویٰ اختیار کرنے والا اللہ کا قرب حاصل کرتا ہے۔


      خطبہ حج میں شیخ محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے مزید کہا کہ اسلام کی دعوت عام کرنے کی طرف جائیں، اللہ رب العزت نے فرمایا، لوگوں کو معاف کر دیا کرو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جن کے اخلاق اچھے ہوں گے، وہ قیامت کے دن میرے زیادہ قریب ہوں گے۔ خیر کے کاموں میں مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔




      خطبہ حج میں مزید کہا گیا، مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں کو نفع پہنچائیں، انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم ہے۔ سب سے بڑی نعمت توحید کی ہے۔ اسلامی اقدار کا تقاضہ ہے، جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جاؤ، اللہ نے فرمایا متقی کے لئے جنت کی خوشخبری ہے۔ سارے انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں، اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے ہیں۔ خطبہ حج میں کہا گیا، نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، مصیبت اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: