உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آگسٹا ویسٹ لینڈ:دبئی کی عدالت کا کرسچین مشیل کو ہند ستان کے حوالہ کرنے کا فیصلہ

    آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر : فائل فوٹو

    آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر : فائل فوٹو

    دبئی کی ایک عدالت نے 3700 کروڑ کے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکنڈل میں ملزم برطانوی شہری کرسچین مشیل کو ہندوستان کے حوالگی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      دبئی کی ایک عدالت نے 3700 کروڑ کے آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر اسکنڈل میں ملزم برطانوی شہری کرسچین مشیل کو ہندوستان کے حوالگی کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی عدالت نے منگل کو ہندوستان کی اپیل پر یہ فیصلہ سنایا۔ مشیل کی حوالگی کی اپیل آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات پر مبنی تھی۔

      مشیل پر آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خرید و فروخت کے معاملہ میں دلالی کرنے اور دوسروں کو رشوت دینے کا الزام ہے۔

      کچھ عرصہ قبل مشیل کے وکیل نے کہا تھا کہ مشیل گرفتار نہ کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد ہندوستان آنے کو تیار ہے۔

      مشیل کی حوالگی آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خریداری گھوٹالے میں ہندوستان کو ملنے والی یہ بڑی کامیابی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : دنگل کے بعد اب تیر چلاتی نظر آئی عامر خان کی ' بیٹی ' فاطمہ ثنا شیخ
      First published: