ہوم » نیوز » عالمی منظر

دبئی : دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ٹارچ ٹاور میں بھیانک آتشزدگی ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں 

متحدہ عرب امارات کے اہم شہر دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ٹارچ ٹاور میں آج علی الصبح شدید آگ لگ گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 04, 2017 04:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دبئی : دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ٹارچ ٹاور میں بھیانک آتشزدگی ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں 
متحدہ عرب امارات کے اہم شہر دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ٹارچ ٹاور میں آج علی الصبح شدید آگ لگ گئی۔

دوبئی: متحدہ عرب امارات کے اہم شہر دبئی میں دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں سے ایک ٹارچ ٹاور میں آج علی الصبح شدید آگ لگ گئی۔ انتظامیہ کے مطابق عمارت کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے اور اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوبئی حکومت نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ٹارچ ٹاور میں لگنے والی آگ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوبئی کے شہری دفاع (سول ڈیفنس) محکمہ نے عمارت کو کامیابی کے ساتھ خالی کرا لیا ہے اور اس کے ملازم آگ پر قابو پانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ اس عمارت کے آس پاس رہنے والے لوگ اور وہاں موجود عینی شاہد 79 منزلہ ٹارچ ٹاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے 2015 میں بھی اس عمارت میں آگ لگ چکی ہے۔ دوبئی متحدہ عرب امارات کا ایک تجارتی اور سرمایہ کاری مرکز ہے جہاں کافی بلندو بالا عمارتیں ہیں۔

First published: Aug 04, 2017 04:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading