உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    British Airways Flights Cancellations:اسٹاف کی کمی سے برطانیہ کے ایئرپورٹس پر حالت خراب، مغربی میڈیا بنی خاموش تماشائی

    برطانیہ میں ایئرپورٹس پر مسافروں کو ہورہی ہے شدید پریشانی۔ (علامتی تصویر)

    برطانیہ میں ایئرپورٹس پر مسافروں کو ہورہی ہے شدید پریشانی۔ (علامتی تصویر)

    British Airways Flights Cancellations: پہلے سے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا کرنے والی برطانیہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے 97 فیصد عملے نے ہڑتال پر جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے برٹش ایئرویز کو گزشتہ چند ماہ میں 8000 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

    • Share this:
      British Airways Flights Cancellations: اگر یہ صورتحال ہندوستان میں پھیلی ہوتی تو مغربی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا اور حکومت ہند کی دھجیاں اڑائی جاتیں لیکن معاملہ برطانیہ کا ہے۔ وہاں کے تمام بڑے ہوائی اڈوں پر افراتفری کا عالم ہے، روزانہ سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں، ہزاروں مسافر پریشان ہیں، ہوائی اڈے سامان سے بھرے پڑے ہیں، لیکن مغربی میڈیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ مغربی میڈیا کا یہ دوہرا کردار حیران کردینے والا ہے۔

      ہیتھرو سمیت کئی ایئرپورٹس پر سامان کا لگا ہے انبار
      گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے نکلے لوگوں کو ایئرپورٹس پر عملہ کی کمی کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ لندن کے ہیتھرو اور مانچسٹر کے ہوائی اڈوں پر بھی مسافروں کے بیگ لوڈ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ ہوائی اڈے تھیلوں اور سوٹ کیسوں سے بھرے پڑے ہیں۔ یہ معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ کونسا سامان کس مسافر کا ہے۔ صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ لوگوں کو اپنا سامان ایئرپورٹ پر چھوڑ کر سفر کرنا پڑرہا ہے۔ اس طرح کی مزید شکایات مانچسٹر ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر موصول ہوئیں ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      European Union Membership:یوکرین اور مالدووا کوEUمیں شامل کرنے پر ہوا اتفاق

      یہ بھی پڑھیں:
      Poor Condition in Afghanistan:سب سے بدترین انسانی بحران سے گزر رہا افغانستان:ریڈکراس

      اسٹاف کی کمی کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ
      پہلے سے ہی اسٹاف کی کمی کا سامنا کرنے والی برطانیہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز کے 97 فیصد عملے نے ہڑتال پر جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ جس کی وجہ سے برٹش ایئرویز کو گزشتہ چند ماہ میں 8000 پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ دراصل، کورونا کی وجہ سے برٹش ایئرویز نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کر دیا تھا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر کام کرنے والا عملہ کم پڑ گیا ہے۔ ایئر لائنز کو بھی توقع سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اسے کورونا کے بعد ملازمین بھرتی کرنے تھے لیکن نقصانات کی وجہ سے یہ عمل سست پڑ گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: