ہوم » نیوز » عالمی منظر

مکہ اور جدہ میں گردوغبارکا طوفان، مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات

مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والا گردوغبار کا طوفان منگل تک جاری رہے گا۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق گردآلود ہواؤوں سے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد مغربی ساحلی شہر وعلاقے متاثر ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 13, 2018 10:08 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مکہ اور جدہ میں گردوغبارکا طوفان، مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات
مکہ اور جدہ میں آنے والاگردوغبار کا طوفان منگل تک جاری رہنے کا امکان

ریاض۔مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں آنے والا گردوغبار کا طوفان منگل تک جاری رہے گا۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق گردآلود ہواؤوں سے مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور مدینہ منورہ سمیت متعدد مغربی ساحلی شہر وعلاقے متاثر ہوں گے۔


اس دوران 55کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جس کے باعث ان علاقوں میں حدبصارت ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ جائیگی۔ سعودی بارڈر فورس کے ترجمان میجر فارس المالکی نے سمندری اور ساحلی علاقوں کی جانب جانے والے افراد کو انتہائی محتاط رہنے اور مطلوبہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات کی ہے۔

اس دوران منگل کے روز بھی صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کی سفارش کی ہے، ساتھ ہی اسپتالوں اور طبی مراکز میں اضافی ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


 
First published: Feb 13, 2018 10:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading