ایس جے شنکر کا دورہ روس، روس۔ یوکرین تنازعہ سے متعلق ہندوستان کا کیا ہوگا تازہ موقف؟
وزیر خارجہ ایس جے شنکر
باغچی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ضمن میں ہوگا۔ جے شنکر نے آخری بار گزشتہ سال جولائی میں روس کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اپریل میں لاوروف نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ چند مہینوں میں ہندوستان نے کئی مغربی طاقتوں کی طرف سے اس پر بڑھتی ہوئی بے چینی کے باوجود روس سے رعایتی خام تیل کی درآمد میں اضافہ کیا ہے۔
یوکرین تنازعہ کے درمیان پیر کے روز وزیر خارجہ ایس جے شنکر (S Jaishankar) نے ماسکو کا دورہ شروع کیا۔ اس دوران مختلف شعبوں میں ہندوستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے سلسلے میں کئی سرکاری اہلکاروں سے گفتگو ہوگی۔ وزارت خارجہ (MEA) نے پہلے کہا تھا کہ جے شنکر 7 اور 8 نومبر کو روس کا دورہ کریں گے اور وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت و صنعت ڈینس مانتوروف کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
روس نے گزشتہ ہفتے جے شنکر کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دوطرفہ اقتصادی تعاون سے متعلق مسائل جے شنکر-مانتوروف مذاکرات میں شامل ہوں گے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر تجارت اور صنعت ڈینس مانتوروف سے بھی ملاقات کریں گے، جو ہندوستان-روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون (IRIGC-TEC) کے ہم منصب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یوکرین تنازعہ پر ایک سوال کے جواب میں باغچی نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ سفارت کاری اور اسے حل کرنے کے لیے بات چیت کی طرف واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہہ مجھے یقین ہے کہ وزیر خارجہ یقینی طور پر اس کا اعادہ کریں گے۔ میں پہلے سے فیصلہ نہیں کر سکتا کہ بات چیت کیا ہوگی۔ ہندوستان معاشی عناصر کو دیکھ رہا ہے اور سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کرسکتا ہے۔
باغچی نے کہا کہ یہ دورہ دونوں فریقوں کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ضمن میں ہوگا۔ جے شنکر نے آخری بار گزشتہ سال جولائی میں روس کا دورہ کیا تھا جس کے بعد اپریل میں لاوروف نے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ چند مہینوں میں ہندوستان نے کئی مغربی طاقتوں کی طرف سے اس پر بڑھتی ہوئی بے چینی کے باوجود روس سے رعایتی خام تیل کی درآمد میں اضافہ کیا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔