உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    زلزلے کے جھٹکوں سے پھر ہل اٹھا نیپال، کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں

    کھٹمنڈو اور وسطی اور مشرقی نیپال کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    کھٹمنڈو اور وسطی اور مشرقی نیپال کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    کھٹمنڈو اور وسطی اور مشرقی نیپال کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پڑوسی ملک نیپال پیر کی علی الصبح 5:05 بجے زلزلے کے جھٹکوں سے ہل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ کھٹمنڈو اور وسطی اور مشرقی نیپال کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

      زلزلے کا مرکز نیپال میں نامچے مارکیٹ بتایا گیا ہے۔ وہیں خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے زلزلے کا مرکز رامےچھاپ اور سولوكھمبے ضلع کی سرحد پر بتایا ہے۔ یہ جگہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 131 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

      قومی زلزلہ سائنس مرکز نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح 5:05 پر نیپال ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے ہل گیا۔ یہ زلزلہ 5.5 ریکٹر اسکیل کی شدت کا تھا۔ ارضیاتی سائنس کی وزارت کی یونٹ قومی زلزلہ سائنس سینٹر نے بتایا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا.۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے ارد گرد کے علاقوں میں جس میں ہندوستان بھی شامل ہے کو الرٹ کر دیا ہے۔
      First published: