اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جاپان میں آئے 6.7 شدت کے زلزلے سے 21 افراد زخمی، جاری کی گئی سونامی کی وارننگ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    • Share this:
      جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ یہ وراننگ یماگاٹا ،نگاٹااصلاع کیلئے جاری کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ سونامی ایشی کاوا ضلع کے نوٹو علاقے کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ جاپان کے مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ یہ وارننگ زلزلہ آنے کے بعد جاری کی گئی ہے۔
      بتادیں کہ جاپان کے شمال مغربی علاقے میں زلزلے کے زبردست جھٹکوں کی وجہ سے کم سے کم 21 افراد زخمی ہوگئے۔ ریختر پیمانے پر اس زلزلہ کی شدت 6.7 تھی۔یہ معلومات بدھ کے روز این ایچ کے براڈکاسٹر کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔
      اس سےقبل موصولہ خبروں میں زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی تھی۔ جاپان میں منگل کو آئے 6.7 کی شدت کے زلزلے سے یماگاٹا شہر کے ساتھ نگاتا، میاگی اور اشی کاوا صوبوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

      (یوز ایجنسی یو این آئی کےان پٹ کے ساتھ)
      First published: