نیوزی لینڈ میں صبح صبح کانپی زمین، 7.1 شدت کا آیا زلزلہ، وارننگ جاری

نیوزی لینڈ میں صبح صبح کانپی زمین، 7.1 شدت کا آیا زلزلہ، وارننگ جاری

نیوزی لینڈ میں صبح صبح کانپی زمین، 7.1 شدت کا آیا زلزلہ، وارننگ جاری

Earthquqake In New zealand: ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح 6 بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ نیوزی لینڈ کے جزائر کرماڈیک پر آیا جس کی شدت 7.1 تھی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • kermadec new zealand
  • Share this:
    نئی دہلی: نیوزی لینڈ میں زلزلہ آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کڑی میں ہندوستانی وقت کے مطابق آج صبح 6 بجکر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہ زلزلہ نیوزی لینڈ کے جزائر کرماڈیک پر آیا جس کی شدت 7.1 تھی۔ زلزلے کا مرکز زمین کے نیچے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مارچ کے مہینہ میں بھی نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے سے 900 کلومیٹر شمال مشرق میں کرماڈیک جزیرے کے قریب 49 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے سے ہوائی اور پیسفک ریجن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا زلزلہ نیوزی لینڈ کو دوبارہ متاثر کر سکتا ہے۔ لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، اتوار کی سہ پہر نیویارک کے کچھ حصے بھی 3.6 شدت کے معمولی زلزلے سے متاثر ہوئے۔ جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

    میگھالیہ میں پھر کانپی زمین، صبح صبح محسوس ہوئے جھٹکے، 3.5 شدت کا آیا زلزلہ

    مشرقی لداخ تنازعہ:18ویں دور کی بات چیت، ہندوستان نے چین سے کہا-ڈیمچوک اور ڈیپسانگ کو جلد حل کریں

    فی الحال ابھی تک وہاں پر زلزلہ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس زلزلے کے آنے کے بعد امریکی سونامی وارننگ سسٹم کا کہنا ہے کہ 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد علاقے میں سونامی کا خطرہ ہے۔ اسی دوران پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے زلزلے کے جھٹکوں کے باوجود بحرالکاہل کے علاقے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہوائی، مغربی ساحل، برٹش کولمبیا یا الاسکا میں زمینی سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    بتادیں کہ اس سے قبل 16 مارچ کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.0 تھی۔ یہ زلزلہ نیوزی لینڈ کے جزیرے کرماڈیک میں بھی آیا۔ بتا دیں کہ زمین کے اندر کل 7 ٹیکٹونک پلیٹیں ہیں۔ یہ پلیٹیں مسلسل گھومتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکراتی ہیں تو زمین ہلنے لگتی ہے۔ اسے زلزلہ کہتے ہیں۔ زلزلوں کی پیمائش کے لیے ریکٹر اسکیل استعمال کیا جاتا ہے۔ جسے ریکٹر میگنیٹیوڈ اسکیل کہا جاتا ہے۔ ریکٹر کی شدت 1 سے 9 تک ہے۔ 1 سب سے کم ہے۔ جبکہ زلزلے کی شدت 9 ہونا یعنی یہ انتہائی خوفناک منظر ہوتا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: