ترکی اور شام میں زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے، دلخراش مناظر
ترکی میں پیر کی صبح 7.8 شدت کے زلزلے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے بعد 17 آفٹر شاکس آئے جن میں سے سب سے بڑی شدت 6.6 تھی۔ ترکی اور شام میں زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔
پیر کی صبح 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کئی عمارتیں گرنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک اور 440 زخمی ہو گئے ہیں۔ شام کے محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ شام میں زلزلے سے مزید 62 افراد ہلاک ہو گئے۔ شام کی وزارت صحت نے ہلاکتوں کی تعداد 42 بتائی اور کہا کہ آفٹر شاکس میں 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ترکی کے شہر ملاتیا میں کم از کم 130 عمارتیں گر گئیں۔ عثمانیہ نامی علاقہ میں 35 سے زائد عمارتیں برابر کر دی گئیں۔ ہنگامی ٹیمیں جنوب کے کئی شہروں میں ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں، جہاں سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ مقامی نیوز چینلز کے ذریعے نشر کی جانے والی فوٹیج میں رہائشیوں کو ہنگامی امدادی ٹیموں کا انتظار کرتے ہوئے اندھیرے میں ملبے کے بڑے ڈھیروں کو چھانتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دونوں ممالک میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ ملبے تلے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4.17 بجے (یو اے ای کے وقت کے مطابق 5.17 بجے) شروع ہوا، جس کے 15 منٹ بعد آفٹر شاک محسوس کیا گیا۔ سیریئن امریکن میڈیکل سوسائٹی (سامس) نے کہا کہ شمال مشرقی شام کے اسپتال زخمیوں سے بھرے ہیں۔
سامس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سام کے اسپتال بھر گئے ہیں اور مریضوں کا علاج دالانوں اور فرشوں پر کیا جا رہا ہے۔ سامس کے کم از کم دو زچگی کے اسپتالوں کو نقصان پہنچا اور انہیں خالی کرا لیا گیا۔ حلب کے صحت کے حکام نے شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے اور حما شہر میں آٹھ منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔
حما کے گورنر محمود زنبوع نے سانا کو بتایا کہ ہلاکتوں کی ابتدائی گنتی میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہو گئی ہے، جب کہ 17 زخمی ہیں۔ شہر کے ایک ہسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک بچہ ہلاک اور اس کے خاندان کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
ثنا نے رپورٹ کیا ایمبولینس اور شہری دفاع کے اہلکار ملبے کے نیچے سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں ہسپتال لے جانے کا کام کر رہے ہیں۔ ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے بعد 17 آفٹر شاکس آئے جن میں سے سب سے بڑی شدت 6.6 تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔