جنوبی ایران میں چہارشنبہ کو زلزلے کے درمیانی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یوروپین- میڈیٹیرینین سسمالوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے بتایا کہ ری ایکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.6 رہی۔ جنوبی ایران کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ایران کی ریاستی ٹی وی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کے بعد راحت اور بچاو کاموں کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھیجا گیا۔ حالانکہ، انہوں نے کہا کہ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ای ایم ایس سی کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی اور متحدہ عرب امارات میں راس الخیمہ شہر کے شمال مغرب میں قریب 88 کلومیٹر کی دوری پر اس کا مرکز تھا۔
ترکیہ میں ایک ہفتہ قبل آیا تھا زلزلہ بتادیں کہ اس سے ایک ہفتہ قبل ترکیہ کے ایک شہر میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیشنل سینٹر فار سسمالوجی کے حوالے سے دی گئی معلومات کے مطابق، ترکیہ کے انقرہ سے 186 کلومیٹر مغرب-شمال-مغرب میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے سے 50 لوگ زخمی ہوگئے اور کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔
انڈونیشیا میں زلزلے سے 268 لوگوں کی ہوئی موت وہیں، 21 نومبر کو انڈونیشیا میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جس میں اب تک 268 لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ 151 لوگ اب بھی لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔ اس زلزلے میں ایک ہزار سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق، 600 سے زیادہ لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔ راحت رسانی کام ابھی بھی جاری ہیں، بڑی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں۔ اب تک تقریباً 13 ہزار لوگوں کو محفوظ بچایا جاچکا ہے وہیں تقریباً 2200 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔