ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایدھی فاؤنڈیشن نے لوٹائے وزیراعظم مودی کے ایک کروڑ روپے، یہ دی دلیل

کراچی، نئی دہلی۔ پاکستان میں واقع ایدھی فاؤنڈیشن نے ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دئیے گئے ایک کروڑ کے عطیہ کی رقم ٹھکرا دی ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 27, 2015 07:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایدھی فاؤنڈیشن نے لوٹائے وزیراعظم مودی کے ایک کروڑ روپے، یہ دی دلیل
کراچی، نئی دہلی۔ پاکستان میں واقع ایدھی فاؤنڈیشن نے ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دئیے گئے ایک کروڑ کے عطیہ کی رقم ٹھکرا دی ہے۔

کراچی، نئی دہلی۔  پاکستان میں واقع ایدھی فاؤنڈیشن نے ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دئیے گئے ایک کروڑ کے عطیہ کی رقم ٹھکرا دی ہے۔ اس کی اطلاع ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی نے دی۔


ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبد الستار ایدھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مالی مدد قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عبدالستار نے کہا کہ ہم کسی حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتے ہیں۔ اس لئے مودی کی طرف سے دئے جانے والے پیسے کوقبول نہیں کر سکتے ہیں۔ تنظیم نے مودی سے ان پیسوں کو گونگے اوربہرے لوگوں کے لئے خرچ کرنے کی اپیل کی۔


غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گونگی اور بہری گیتا کی وطن واپسی پر ایدھی فاؤنڈیشن کو 1 کروڑ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔


بتا دیں کہ ایدھی فاؤنڈیشن وہی ادارہ ہے، جس نے 15 سال پہلے بچھڑی ہندستانی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کی تھی۔ 26 اکتوبر کو گیتا ہندستان لوٹی۔ جب گیتا پاکستان سے ہندستان لوٹی تو ایدھی فاؤنڈیشن کے ارکان نے برسوں سے ساتھ رہ رہی گیتا کو جذباتی الوداعیہ دیا تھا۔

First published: Oct 27, 2015 07:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading