உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب کی حمایت میں آگے آیا مصر ، غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ کیا یکجہتی کا اظہار

    کینیڈا کے ساتھ سیاسی تنازعہ میں مصر سعودی عرب کی حمایت میں اتر آیاہے اور گھریلو معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

    کینیڈا کے ساتھ سیاسی تنازعہ میں مصر سعودی عرب کی حمایت میں اتر آیاہے اور گھریلو معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔

    مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "وہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری بحران سے فکر مند ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کینیڈا کے ساتھ سیاسی تنازعہ میں مصر سعودی عرب کی حمایت میں اتر آیاہے اور گھریلو معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف عرب ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا، "وہ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان جاری بحران سے فکر مند ہے جو خلیجی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کے کچھ بیرونی ممالک کے منفی رویہ کا نتیجہ ہے‘‘۔

      قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ اتوار کو اوٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور ریاض میں موجود کینیڈا کے ہائی کمشنر کو واپس ملک بھیج دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی ہے۔

      سعودی نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
      First published: