ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام کی صورتحال

مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کواسرائیل کے یروشلم منتقل کرنے سے علاقے میں کچھ عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 17, 2018 01:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہونے سے علاقائی عدم استحکام کی صورتحال
مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی :فائل فوٹو

قاہرہ ۔ مصر کے وزیراعظم عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کواسرائیل کے یروشلم منتقل کرنے سے علاقے میں کچھ عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔سرائیلی افواج نے پیر کو غزہ کی سرحد پر بعض فلسطینی مظاہرین کو ہلاک کر دیا تھا ۔ مریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولا تو اس نے اسرائیل مخالف مظاہروں سے کشیدگی انتہا تک پہنچ گئی ہے۔


السیسی نے کل یوتھ کانفرنس کے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ’’امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے نتیجے میں عرب ممالک اور مسلم عوام کا منفی ردعمل سامنے آیا ہے اور اس سے عدم اطمینان اور عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ اس کے ساتھ فلسطینیوں کا بھی منفی ردعمل ہوگا‘‘۔


میں اسرائیلی عوام سے یہ درخواست کروں گا کہ وہ اس بات کو سمجھے کہ اس معاملے پر فلسطینیوں کا ردعمل محدود رہاہے اور فلسطینی لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

First published: May 17, 2018 01:26 PM IST