خلیج میں مصری فوج کی تعیناتی میں6 ماہ کی توسیع

مصر نے خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں قومی اور عرب سیکورٹی کے پیش نظر ملک کی سرحدوں میں مسلح افواج کی تعیناتی کی مدت میں آئندہ چھ ماہ تک توسیع کردی ہے۔

Aug 02, 2015 03:48 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 03:49 PM IST
خلیج میں مصری فوج کی تعیناتی میں6 ماہ کی توسیع

قاہرہ۔  مصر نے خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں قومی اور عرب سیکورٹی کے پیش نظر ملک کی سرحدوں میں مسلح افواج کی تعیناتی کی مدت میں آئندہ چھ ماہ تک توسیع کردی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی "مینا" نےگزشتہ روز یہ اطلاع دی ہے۔

سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ 26 مارچ کو فوج کے دستے کو 40 دنوں کے لئے تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جسے تین مئی کو تین ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا تھا۔ اور اب اس مدت کو قومی دفاع کونسل کی منظوری کے بعد ایک بار پھر6 ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر یمن میں حوثی انتہاپسند باغیوں کے خلاف مہم میں سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کا حصہ ہے۔

Loading...

Loading...