உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    2022 Eid ul Fitr: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں منائی گئی عیدالفطر

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں منائی گئی عیدالفطر

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں منائی گئی عیدالفطر

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی گئی۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور فرانس میں بھی آج عید منائی گئی۔ شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔

    • Share this:


      ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں عید الفطر آج منائی گئی۔ اس کے علاوہ برطانیہ اور فرانس میں بھی آج عید منائی گئی۔ شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی جبکہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔

      سعودی عرب میں دو سال بعد تمام مساجد اور عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ نماز عید ادا کی گئی۔ دوسری جانب، دبئی کی مساجد اور عیدگاہوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، دبئی کی پاکستانی مسجد میں پاکستانی برادری نے نماز عید ادا کی۔

      طویل عرصے بعد برطانیہ میں ایک ساتھ عید پر مسلم کمیونٹی خوش ہے، چاند رات پر ایشیائی بازاروں میں گہما گہمی رہی اور سلے سلائے کپڑے کی دوکانوں پر خوب بھیڑ رہی۔ امریکہ اور کینیڈا میں بھی آج عید ہو گی جبکہ ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر کل یعنی تین مئی کو منائی جائے گی۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: