உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب میں نہیں نظر آیا چاند، عرب ممالک میں پیر اور ہندوستان میں منگل کو منائی جائے گی عیدالفطر

    سعودی عرب میں نہیں نظر آیا شوال کا چاند

    سعودی عرب میں نہیں نظر آیا شوال کا چاند

    سعودی عرب میں یکم مئی 2022 بروز اتوار رمضان کا تیسواں روزہ ہوگا اور 2 مئی بروز پیر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس طرح سے ہندوستان میں تین مئی بروز منگل کو عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔

    • Share this:
      رمضان کا مبارک اور مقدس مہینہ چل رہا ہے۔ رمضان کے روزے مکمل کرنے کے بعد عید کی خوشی منائی جاتی ہے۔ اس کا نام عیدالفطر ہے، جو شوال کی پہلی تاریخ یعنی یکم شوال کو منائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، عرب ممالک میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس طرح سے سعودی عرب میں یکم مئی 2022 بروز اتوار رمضان کا تیسواں روزہ ہوگا اور 2 مئی بروز پیر (سوموار)عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔

      سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں مقیم ہندوستانی عالم دین مولانا منصور احمد مدنی نے فون پر اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے، اس لئے کل یعنی اتوار کو تیسواں روزہ مکمل کیا جائے گا اور پیر کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔

      واضح رہے کہ عرب ممالک میں ہندوستان سے ایک دن قبل روزہ رکھا جاتا ہے اور عید بھی ایک دن پہلے منائی جاتی ہے۔ لیکن شوال کا چاند نظر نہیں آنے سے تیسواں روزہ مکمل کیا جائے گا۔ ہندوستان میں تین مئی بروز منگل کو عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: