ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک اور پاکستان میں منائی جارہی ہے آج عید

ریاض : سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک اور پاکستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ خلیجی ممالک میں سال رواں رمضان 30 کا مہینہ ہوا جبکہ پاکستان میں 29 کا رہا

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 06, 2016 12:30 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک اور پاکستان میں منائی جارہی ہے آج عید
ریاض : سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک اور پاکستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ خلیجی ممالک میں سال رواں رمضان 30 کا مہینہ ہوا جبکہ پاکستان میں 29 کا رہا

ریاض : سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک اور پاکستان میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔ خلیجی ممالک میں سال رواں رمضان 30 کا مہینہ ہوا جبکہ پاکستان میں 29 کا رہا ۔ مسلمانوں میں کافی جوش و خوش نظر آرہا ہے اور انہوں نے عید منانے کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کررکھی ہیں ۔

دریں اثنا منگل کو دیر رات پاکستان میں چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا ۔ جبکہ ہندوستان سمیت متعدد ممالک میں عید الفطر کی نماز جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔ پاکستان کی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے لاہور میں میڈیا کانفرنس میں شوال کا چاند نظر آنے اور بدھ 6 جولائی کو ملک بھر میں عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ۔

خیال رہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے منگل کی شام لاہور میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا، جبکہ کراچی ،کوئٹہ ،پشاور اور اسلام آباد میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔لاہور میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک موقع پر بدمزگی بھی پیدا ہوگئی جب بعض میڈیا افراد کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق شہادتوں کی اطلاع دی گئی۔

ادھر ہندوستان میں منگل کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ، جس کی وجہ سے عید الفطر کی نماز جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔ شاہی جامع مسجد دہلی ، امارت شرعیہ بہار اور ادارہ شرعیہ رانچی سمیت تقریبا سبھی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر نہیں آنے کا اعلان کیا ۔

First published: Jul 06, 2016 12:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading