سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں کمیونٹی میں تقسیم دیکھنے میں آئی جس کے باعث بعض افراد آج اور بعض اتوار کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔ وہیں پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
نماز عیدالاضحیٰ کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے جس میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نے نماز عید ادا کی۔ وہیں مسجد الحرام میں امام کعبہ شیخ عبداللہ جوہانی جبکہ مسجد نبوی میں ڈاکٹر عبدالباری بن عواض نے عید کا خطبہ پڑھا۔ عید کے خطبے میں قربانی کے فضائل پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو ایثار و قربانی کے ساتھ ساتھ دیگر احکام الہی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین بھی کی گئی۔
مکہ مکرمہ، مسجدالحرام اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جاچکی ہے۔ قابل ذکر ہے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی یعنی کنکری مار رہے ہیں، اس کے بعد حجاج اکرام قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے پھر اس کے بعد طواف زیارت کریں گے۔ وہیں اس کے بعد صفا اور مروہ کے درمیان نارمل لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس چلے جائیں گے۔
اب بکرے بھی نہیں محفوظ!Eid ul azha کے موقع پر قربانی کیلئے جارہے بکروں سے لدی گاڑی کو لوٹاحجاج کرام مزدلفہ سے رمی جمرات کیلئے روانہحجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد رمی جمرات کیلئے روانہ ہوگئے۔
حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد آج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے، احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔حجاج کرام صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمین حج میدان عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔ گزشتہ روز میدانِ عرفات میں مسجد نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبۂ حج میں کہا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔