ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں آج پورے مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے عید

سعودی عرب کے شاہی دیوان نے پیر کے روز شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ عیدالفطر کی تقریبات کا آغاز منگل سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Jun 04, 2019 11:05 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی عرب سمیت خلیجی ملکوں میں آج پورے مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے عید
تصویر: سوشل میڈیا

سعودی عرب سمیت پورے خلیجی ملکوں میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد آج منگل کے روز یعنی 4 جون کو ان ممالک میں پورے مذہبی عقیدت اور احترام سے عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے پیر کے روز شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ عیدالفطر کی تقریبات کا آغاز منگل سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔


العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت نے ان کے اس فیصلے کی تائید کی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ  وزیراعلیٰ محمود خان پورے صوبے میں ایک ہی روز عید منانا  چاہتے ہیں جبکہ ملک کے باقی علاقوں میں بدھ کو عید ہونے کا امکان ہے۔


نئے اسلامی مہینے کا آغاز رؤیت ہلال کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کا ہر مہینہ 29 یا 30 دن کا ہوتا ہے۔ چاند کی حرکت اور ایام میں اس رد وبدل کی بنا پر اسلامی مہینے کا آغاز کسی خاص تاریخ یا دن کو نہیں ہوتا بلکہ ہر سال اسلامی مہینے کے ایام تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

شاہ سلمان کا عیدالفطر پر مسلم دنیا کے لئے تہنیتی پیغام

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شوال المکرم کا چاند نظرآنے کے بعد سعودی قوم اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عوام، مملکت میں‌ مقیم دیگر مسلمان تارکین وطن اور پوری مسلم امہ کے لیے عید الفطر پر تہنیتی پیغام وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ شاہ سلمان نے عیدالفطر پر مسلمانان عالم کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
First published: Jun 04, 2019 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading