ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فورسیز نے نہتے فلسطینیوں پر کی فائرنگ، آٹھ شہید، سینکڑوں زخمی

یروشلم۔ غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس برسائے جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 07, 2018 10:14 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی فورسیز نے نہتے فلسطینیوں پر کی فائرنگ، آٹھ شہید، سینکڑوں زخمی
اسرائیل۔ فلسطین جھڑپ: فائل فوٹو

یروشلم۔ غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسو گیس برسائے جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ فلسطینیوں نے دوسرے جمعہ کو بھی غزہ کی سرحد پر مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔ فلسطینی مظاہرین نے سرحد پر ٹائر جلائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بازی کی۔


بین الاقوامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اسرائیل فوج نے احتجاج کر رہے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں آٹھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد 30 مارچ ’یوم الارض‘ سے اب تک شہدا کی تعداد 22 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے۔


First published: Apr 07, 2018 10:14 AM IST