ہوم » نیوز » عالمی منظر

سیکس کریمنل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھی ایتھیلیٹ ، بریک اپ کیا تو چکانی پڑ گئی یہ بڑی قیمت

امریکہ کی یوٹا یونیورسٹی کی ایک 21 سالہ ایتھیلیٹ لارین کی اسی سال ستمبر میں 37 سالہ جان سے ملاقات ہوئی ۔ جان کے جادو میں گرفتار خوبصورت اور جوان لارین اس کو کچھ ہی ملاقاتوں کے بعد ڈیٹ کرنے لگی اور ایک ہی مہینے میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے اور دونوں کے درمیان جنسی تعلقات بھی قائم ہوگئے ۔

  • Share this:
سیکس کریمنل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھی ایتھیلیٹ ، بریک اپ کیا تو چکانی پڑ گئی یہ بڑی قیمت
سیکس کریمنل کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھی ایتھیلیٹ ، بریک اپ کیا تو چکانی پڑ گئی بڑی قیمت

ایک مہینے کی دوستی ، ڈیٹنگ اور پھر بریک اپ ۔ اس ایتھیلیٹ لڑکی کو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ جس کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی تھی ، اس آدمی کا گزرا ہوا کل کیا تھا ؟ اس آدمی کے جھوٹ پر جھوٹ کا انکشاف جب لڑکی پر ہوا تو ا س نے دھوکہ باز سے پلا جھاڑنے کی کوشش کی ، لیکن سرپھرے عاشق کو یہ کہاں منظور ہوسکتا تھا ۔ ایک مہینے کی ڈیٹنگ کا قصہ کچھ گولیوں کے ساتھ ختم ہوا۔

امریکہ کی یوٹا یونیورسٹی کی ایک 21 سالہ ایتھیلیٹ لارین کی اسی سال ستمبر میں 37 سالہ جان سے ملاقات ہوئی ۔ جان کے جادو میں گرفتار خوبصورت اور جوان لارین اس کو کچھ ہی ملاقاتوں کے بعد ڈیٹ کرنے لگی اور ایک ہی مہینے میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے اور دونوں کے درمیان جنسی تعلقات بھی قائم ہوگئے ۔

تاہم گزشتہ ماہ یعنی اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں لارین کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب وہ جان کے ساتھ ڈیٹ پر تھی ۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کو پتہ چلا کہ جان کا اصلی نام جان نہیں بلکہ میلون ہے ۔ اس پر لارین نے شک کا اظہار کیا تو میلون نے کچھ بہانے کے بعد اعتراف کرلیا کہ اس نے اصلی نام چھپایا ۔ لارین کو سمجھ میں نہیں آیا کہ میلون نے اپنا اصلی نام کیوں چھپایا اور اس کا شک گہرا ہوگیا ۔

یہی نہیں میلون کے آئی ڈی کارڈ سے لارین کو پتہ چلا کہ اس نے اپنی اصلی عمر بھی کم بتائی تھی ۔ اس جھوٹ کا پردہ فاش ہونے کے بعد لارین ناراض ہوکر چلی گئی ۔ پھر لارین نے میلون کے بارے میں انٹرنیٹ کی مدد سے مزید جانکاریاں حاصل کیں ، تو پتہ چلا کہ یوٹا راجیہ کے سیکس کرائم ریکارڈ میں میلون کا نام سیکس ابیوز کرنے والے مجرموں کی فہرست میں شامل تھا ۔ لارین کی حیرانی اور پریشانی مزید بڑھ گئی تھی اور اس نے طے کرلیا کہ میلون کے ساتھ وہ کوئی تعلق نہیں رکھے گی۔


یہ بھی پڑھیں : آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

لارین نے اگلے ہی دن میلون سے کہہ دیا کہ وہ ایک جھوٹے اور دھوکے باز انسان سے رشتہ نہیں رکھنا چاہتی ہیں ۔ لارین کی طرف سے بریک اپ ہوچکا تھا لیک لارین کا یہ فیصلہ میلون کو منظور نہیں تھا ۔ اس نے منانے کی کافی کوشش کی ، دھمکی بھی دی ، لیکن لارین نہیں مانی ۔ اس کے برعکس لارین نے یونیورسٹی پولیس کے پاس شکایت درج کروائی کہ میلون اس کی قابل اعتراض تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے پیسہ مانگ رہا ہے اور میلون نے اس کی کار بھی اپنے قبضے میں لے رکھی ہے۔

 अमेरिका की यूटा यूनिवर्सिटी की एक एथलीट थी 21 वर्षीय लॉरेन. एथलेटिक्स में उसका भविष्य सुनहरा दिखाई दे रहा था लेकिन एक छोटी सी भूल ने न सिर्फ भविष्य बल्कि जीवन ही खत्म कर दिया. इसी साल सितंबर महीने में लॉरेन की मुलाकात हुई 37 वर्षीय जॉन से. जॉन के जादू में गिरफ्तार खूबसूरत और जवान लॉरेन उसे कुछ ही मुलाकातों के बाद डेट करने लगी. दोनों की मुलाकातें अंतरंग होती चली गईं और एक ही महीने में दोनों एक दूसरे के काफी करीब हो गए. दोनों के बीच शारीरिक संबंध तक बने.
ان شکایتوں سے میلون آگ بگولہ ہوگیا اور طیش میں آکر وہ لارین کے پاس پہنچا۔ 22 اکتوبر کی رات نائٹ کلاس ختم کرکے لارین اپنے کیمپس میں اپنے روم کی طرف لوٹ رہی تھی ۔ لوٹتے ہوئے لارین اپنی ماں سے فون پر بات کررہی تھی کہ تبھی اس نے دیکھا کہ میلون اس کے سامنے کھڑا ہے اور پستول تانے ہوا ہے۔ نو ، نو ، نو ... لارین کی ان چیخوں کے بعد گولیاں چلی اور لارین لاش بن گئی ۔ فون پر آواز سن کر لارین کی ماں کے ہوش اڑ گئے اور اس نے سب کو یہ بات بتائی ۔

یہ بھی پڑھیں : سہاگ رات میں رومانس کے موڈ میں تھا شوہر ، مگر بیوی نے فون کر کے اپنے عاشق کو بلالیا ، پھر وہ ہوا کہ اڑ گئے سب کے ہوش

میلون نے لارین کو کیمپس میں کھڑی ایک کار میں پھینک دیا ۔ میلون بھاگنے کی کوشش میں تھا ، لیکن تبھی اس کی ملاقات ایک اور عورت سے ہوئی ، جس کو وہ آن لائن جانتا تھا ۔ اس عورت کے ساتھ ڈنر پر جانے کے بعد میلون اس کے اپارٹمنٹ میں گیا ، جہاں وہ نہایا دھویا اور پھر دنوں کے درمیان رومانس ہوا ۔ دیر رات تقریبا دو بجے اس خاتون نے میلون کو ایک کافی شاپ پر ڈراپ کیا ۔ وہیں اس نے دیکھا کہ پولیس اس کے پیچھے پڑچکی تھی ۔ کچھ دور بھاگنے کے بعد میلون نے جب محسوس کیا کہ پولیس سے وہ بھاگ نہیں سکے گا تو چرچ میں اس نے خود کو بھی اسی پستول سے گولی مارلی ، جس سے لارین کا قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روم میٹ کی بہن چھپ کر کرتی تھی یہ کام، پھر صبح صبح پی جی پر آتی تھی نہانے !۔

 
First published: Nov 13, 2018 03:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading