உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے پنجاب اور دہلی سے متاثرہوئے پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے، پاکستان کے پنجاب میں بجلی بل معاف کرنے کا اعلان

    پاکستان کی تاریخ میں اسے سب سے بڑا ریلیف پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا 100یونٹ استعمال کرنے والے صوبے کے تمام صارفین کے لئے مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی/لاہور: ہندوستان کے صوبہ پنجاب اور دہلی کے طرز پر پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بھی مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کے صوبہ پنجاب اور صوبہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے، ان دونوں ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومتیں عوام کو مفت بجلی فراہم کر رہی ہیں۔ جبکہ تلنگانہ کی کے سی آر حکومت بھی اپنی ریاست کے عوام کو 100 یونٹ بجلی مفت فراہم کر رہی ہے۔

      ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے متاثر ہوکر پاکستان کے پنجاب صوبہ کی حکومت نے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے اور پاکستان کے پنجاب صوبہ کے وزیر اعلیٰ اور حمزہ شہباز شریف نے آج عوام کو راحت پہنچانے کے لئے یہ اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کو پاکستان کی تاریخ میں اسے سب سے بڑا ریلیف پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔

      ہندوستان کے صوبہ پنجاب اور صوبہ دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ (فائل فوٹو)
      ہندوستان کے صوبہ پنجاب اور صوبہ دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ (فائل فوٹو)

      تفصیلات کے مطابق، 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کا بل حکومت پنجاب (پاکستان) ادا کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ مفت بجلی فراہم کرنے کے لئے 100 ارب روپئے رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صوبے کے تمام صارفین کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے 90 لاکھ سے زائد خاندانوں کا بل حکومت پنجاب (پاکستان) ادا کرے گی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کا مبینہ آڈیو لیک، سوشل میڈیا ٹیم کو دی یہ نصیحت

      پاکستان کے پنجاب صوبہ میں مفت بجلی فراہم کرنے کے لئے 100 ارب روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ صوبے کی تقریباً نصف آبادی کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائے گی۔ اگست میں آنے والے بل کی ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔ وہ آج ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

      حمزہ شہباز شریف کے مطابق، ”وزیراعلیٰ پنجاب روشن گھرانہ پروگرام“ کے تحت ماہانہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا مکمل بل حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پسماندہ طبقے کی مہنگائی کے باعث موجودہ مالی مشکلات کے پیش نظر ”وزیراعلیٰ پنجاب روشن گھرانہ پروگرام“ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت مفت بجلی یکم جولائی سے صوبہ پنجاب کے 44 لاکھ سے لے کر90 لاکھ گھرانوں تقریباً ساڑھے پانچ کروڑ افراد کو مفت بجلی دی جائے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: