ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی عرب میں نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کا الیکٹرانک نسخہ کیا گیا تیار ، جانئے کچھ خاص باتیں

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالیج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الحراسانی کی قیادت میں ایک ریسرچ ٹیم نے نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کے الیکٹرانک نسخہ کی تلاش کیلئے سخت محنت کی اور پوری لگن سے کام کیا ۔

  • Share this:
سعودی عرب میں نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کا الیکٹرانک نسخہ کیا گیا تیار ، جانئے کچھ خاص باتیں
سعودی عرب میں نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کا الیکٹرانک نسخہ کیا گیا تیار ، جانئے خاص باتیں

سعودی عرب کی ایک ریسرچ ٹیم نے نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کا الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے ۔ اس منفرد نسخہ میں الفاظ اور صفحات کو اینیمیٹڈ کی شکل میں تیار کیا گیا ہے ۔ اس کی مدد سے اب ایسے لوگ بھی جو دیکھنے سے محروم ہیں ، الیکٹرانک نسخہ کے ذریعہ قرآن کریم کی تلاوت آسانی سے کرسکیں گے ۔ ساتھ ہی اس میں قرآن کی سورتوں اور پاروں کی تلاش بھی آسان کی گئی ہے ۔


سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے ) کے مطابق قرآن کریم کے الیکٹرانک نسخہ کی ایجاد نے قرآن مجید کے عام نسخوں کو پڑھنے کی مشکلات ختم کردی ہے ۔ مقدس قرآن کریم کے بریل ورزن (بريل : نابيناوں کے ليے ايک نظام تحر ير وطباعت جس ميں حروف تہجی کو ابھرے ہوئے نکتوں سے ملا کر بنايا جاتا ہے ) میں چھ سیکشن ہیں ۔ اس کا وزن ، ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا ، ان پریشانیون کے ساتھ ہی اس میں سورتوں اور پاروں کی تلاش مشکل ہوتی ہے ۔ حالانکہ قرآن کریم کے الیکٹرانک نسخہ نے ان سبھی پریشانیوں کو حل کردیا ہے ۔


شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالیج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الحراسانی کی قیادت میں ایک ریسرچ ٹیم نے نابینا افراد کیلئے قرآن کریم کے الیکٹرانک نسخہ کی تلاش کیلئے سخت محنت کی اور پوری لگن سے کام کیا ۔ سعودی عرب میں اس کے کامیاب استعمال کے بعد اس کو دنیا میں پھیلا جائے گا ۔ غور طلب ہے کہ اس نئی ایجاد کے بعد اب وہ لوگ بھی قرآن کریم کی آسانی سے تلاوت کرسکیں گے جو ابھی تک اپنی کسی معذوری کی وجہ سے اس کی تلاوت نہیں کر پارہے تھے ۔

First published: May 16, 2020 11:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading