پاکستان : اکبرایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرائی ۔ 11 مسافرہلاک۔ متعددزخمی 

پاکستان میں مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی مال ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے 11مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس حادثہ میں متعدد زخمی بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا ہے۔

Jul 11, 2019 10:40 AM IST | Updated on: Jul 11, 2019 10:54 AM IST
پاکستان : اکبرایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرائی ۔ 11 مسافرہلاک۔ متعددزخمی 

اکبرایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرائی ۔ 10 مسافرہلاک۔ متعددزحمی۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

پاکستان میں مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے 11مسافرہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس حادثہ میں متعدد زخمی بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ رحیم یار خان کے قریب پیش آیا ہے۔ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس دلہار اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک 11 لاشیں اور 67 زخمیوں کوٹرین سے نکالا جاچکاہے جن میں 3 سے 4افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کے لیے خون کے عطیات کی ضرورت ہے جس کا انتظام کیا جارہا۔جبکہ کچھ لاشیں ابھی بھی بوگیوں میں پھنسی ہوئی ہیں۔ان لاشوں کو نکالنے کے لیے ہائیڈولک کٹر منگوایا جا رہا ہے۔ جبکہ زخمیوں کو جناح اور شیخ زائد اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

Loading...

حادثے میں ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ 6سے 7بوگیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور3 سے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ 6 سے 7 بوگیاں شدید متاثر ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 4 بجے کے درمیان پیش آیا ہے جب متعدد مسافر سو رہے تھے۔ ریل گاڑی کا حادثہ کانٹا تبدیل نہ کرنے کی صورت میں پیش آیا ہے۔ اسٹیشن والے اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے تھے ورنہ جانی نقصان نہیں ہوتا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی مدد آپ ہی بوگیوں سے نکلنا پڑا حادثہ پیش آنے کے کافی دیر بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔

اکبرایکسپریس  مال گاڑی سے ٹکرائی ۔ 10 مسافرہلاک۔ متعددزحمی۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔ اکبرایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرائی ۔ 11 مسافرہلاک۔ (تصویر:سوشل میڈیا)۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناہےکہ اکبر ایکسپریس غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثہ انسانی غلفت کا نتیجہ ہے اس میں کانٹے والا ملوث ہے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مہلوکین کے لواحقین اور زخمیوں کو مکمل امداد دی جائے گی۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو 9،9 لاکھ زخمیوں کو 5 لاکھ اور کم زخمیوں کو 2 لاکھ روپئےکا معاوضہ دیاجائیگا۔

ٹرین حادثہ کے بعد بچاؤ اورراحت کے کام جاری۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔ ٹرین حادثہ کے بعد بچاؤ اورراحت کے کام جاری۔(تصویر:سوشل میڈیا)۔

 

Loading...