ایلون مسک ڈھونڈ رہے ہیں ٹوئٹر کا نیا سی ای او! پالیسی پول میں اب بلو ٹک سبسکرائبرس ہی کرپائیں گے ووٹ

ایلون مسک ڈھونڈ رہے ہیں ٹوئٹر کا نیا سی ای او!پالیسی پول میں اب بلو ٹک سبسکرائبرس ہی کرپائیں گے ووٹ

ایلون مسک ڈھونڈ رہے ہیں ٹوئٹر کا نیا سی ای او!پالیسی پول میں اب بلو ٹک سبسکرائبرس ہی کرپائیں گے ووٹ

ٹوئٹر کے سی ای او عہدے سے ہٹانے کی حمایت کرنے والے پول کے بعد ایلون مسک نے منگل کو کہا کہ اب صرف بلو ٹک سبسکرائبرس ہی ان کے پول کے لیے ووٹ کرسکیں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Newyork
  • Share this:
    ارب پتی ایلون مسک سرگرم طور پر ٹوئٹر اِنک کے لیے ایک نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی تلاش کررہے یہں۔ میڈیا رپورٹ کے حوالے سے منگل کو یہ جانکاری سامنے آئی ہے۔ 44 ارب امریکی ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایلون مسک نے اکتوبر کے آخر میں ہندوستانی نژاد کے پراگ اگروال کو ہٹٓکر اس کے سی ای او کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ حالانکہ نئے سی ای او کی تلاش کو لے کر ٹوئٹر کی جانب سے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    مسک نے پول کر پوچھا تھا سوال
    اتوار کو انہوں نے ٹوئٹر یوزرس کے درمیان ایک پول منعقد کر کے پوچھا تھا کہ کیا انہیں اس کمپنی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹ جانا چاہیے۔ ووٹنگ میں قریب 1.75 کروڑ لوگوں سے زیادہ نے حصہ لیا، ان میں سے 57.5 فیصد لوگوں نے رائے ظاہر کی کہ مسک کو ہٹ جانا چاہیے۔ جب کہ 42.5 فیصد لوگوں نے مسک کو نہیں ہٹنے کے حق میں ووٹ کیا۔ سروے کے لیے ووٹنگ اتوار شام کو شروع ہوئی تھی اور پیر کی صبح ختم ہوئی تھی۔ مسک نے وعدہ کیا تھا کہ پول کا جو بھی رزلٹ آئے گا، وہ اس پر عمل کریں گے۔


    دراصل ٹوئٹر پرمسک کے زیادہ دھیان دینے کے بعد ٹیسلا کے سرمایہ کار کافی پریشان ہوگئے ہیں۔ اس لیے سرمایہ کاروں کی تشویش کو دور کرنے کے لیے مسک اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے لیے نئے لیڈر کی تلاش کررہے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:
    لیونل میسی سمیت پوری ٹیم کی ارجنٹائنا واپسی، ملک بھر میں والہانہ استقبال، شائقین پرجوش

    یہ بھی پڑھیں:
    سرکاری ٹوئٹر اکاونٹس میں نظر آنے لگے ’گرے ٹِک‘ عالمی قائدین کے بدلے نشان

    بلوٹک سبسکرائبرس ہی کرسکیں گے پول کے لیے ووٹ
    ٹوئٹر کے سی ای او عہدے سے ہٹانے کی حمایت کرنے والے پول کے بعد ایلون مسک نے منگل کو کہا کہ اب صرف بلو ٹک سبسکرائبرس ہی ان کے پول کے لیے ووٹ کرسکیں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: