ہوم » نیوز » عالمی منظر

انعام میں 729 کروڑ روپے دیں گے دنیا کے سب سے امیر شخص ایلن مسک ، صرف پوری کرنی ہوگی یہ شرط

Elon Musk نے ایک ٹویٹ میں 100 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے یہ انعام دینے کا اعلان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک خاص جانکاری کو لے کر کیا ہے ۔ فی الحال ایلن مسک 201 ارب ڈالر کی املاک کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں ۔

  • Share this:
انعام میں 729 کروڑ روپے دیں گے دنیا کے سب سے امیر شخص ایلن مسک ، صرف پوری کرنی ہوگی یہ شرط
انعام میں 729 کروڑ روپے دیں گے دنیا کے سب سے امیر شخص ایلن مسک ، صرف پوری کرنی ہوگی یہ شرط

دنیا کے سب سے امیر شخص کی کرسی پر قابض ہونے کے کچھ ہفتہ بعد ہی ایلن مسک نے ایک انکشاف کیا ہے ۔ ۔۔۔ اور ٹیسلا سے لے کر دی بورنگ کمپنی کے بانی مسک نے کہا کہ سب سے بہترین کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری دینے والے کو 100 ملین ڈالر کا انعام دیں گے ۔ ۔۔۔ کی شرح پر ہندوستانی روپے میں یہ رقم تقریبا 729 کروڑ روپے ہوگی ۔ بتادیں کہ کچھ ہفتہ پہلے ہی ایمیزون کے بانی جیف بوزوس کو پیچھے چھوڑ کر مسک دنیا کے سب سے امیر شخص بنے ہیں۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق ایلن مسک کے پاس تقریبا 201 ارب ڈالر کی کل املاک ہے ۔


اس انعام کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے مسک نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر لکھا : بیسٹ کاربن کیپچر ٹیکنالوجی کیلئے میں 100 ملین ڈالر کے انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا : تفصیلات اگلے ہفتہ ۔




گزشتہ ایک سال میں ایلن مسک کی املاک میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بوزوس کو پیچھے چھوڑ کر سب سے امیر شخص کی کرسی پر بیٹھنے میں کامیاب رہے ۔ مسک کی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا میں سرمایہ کار زبردست دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کو ٹیسلا کے شیئرس سے مسلسل مل رہے فائدے کی وجہ سے ہی ٹیسلا اب ۔۔۔۔۔ انڈیکس میں شامل ہوچکی ہے ۔

ایلن مسک کے ذریعہ کاربن کو لے کر یہ اعلان ان کے کئی طرح کے بزنس سے متعلق ہے ۔ موجودہ وقت میں ان کے کئی بزنس ماحولیاتی پریشانیوں سے ختم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سالیوشنز سے وابستہ ہیں ۔ ماحولیاتی تبدیلی کو متوازن کرنے کیلئے کئی منصوبوں میں سے ایک گرم اخراج کو روکنا بھی ہے ۔ لیکن ابھی تک اس ٹیکنالوجی میں کوئی خاص ڈیولپمنٹ نہیں ہوسکی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 22, 2021 09:47 PM IST