உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایلون مسک کا دعویٰ-ٹوئٹر پر کم ہوگیا ہیٹ اسپیچ کا سیلاب، اندرون مہینہ 75 فیصدی کی آئی کمی

    ایلون مسک کا دعویٰ-ٹوئٹر پر کم ہوگیا ہیٹ اسپیچ کا سیلاب، اندرون مہینہ 75 فیصدی کی آئی کمی

    ایلون مسک کا دعویٰ-ٹوئٹر پر کم ہوگیا ہیٹ اسپیچ کا سیلاب، اندرون مہینہ 75 فیصدی کی آئی کمی

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے ستھ ہی اس میں تکنیکی طو رپر تبدیلی کرنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے اسپیم اور بوٹ اکاونٹ پر روک لگانے کے لیے بڑی تبدیلیاں کیں، جس سے ہیٹ اسپیچ والے اکاونٹس پر بھی لگام لگی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      ٹوئٹر کے نئے مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ممکنہ طور پر پہلی کوئی اچھی خبر دی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نفرت آمیز ٹوئٹس کی تعداد میں کافی کمی آگئی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر باقاعدہ ایک گراف پوسٹ کیا ہے، جس میں ایک مہینے پہلے اور اب کے ہیٹ اسپیچ کی تعداد کا موازنہ کیا گیا ہے۔

      ایلون مسک کی جانب سے پوسٹ کیے گئے گراف میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ ان کے ٹوئٹر سنبھالتے ہی ہیٹ اسپیچ میں کافی کمی آئی ہے۔ ان کی جانب سے یہ پوسٹ کیے گئے گراف میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ 20 اکتوبر 2022 تک جہاں ٹوئٹر پر نفرت بھرے پوسٹ آنے کی تعداد 10 ملین یعنی ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی، وہیں 22 نومبر 2022 تک یہ گراوٹ کے ساتھ 2.5 ملین یعنی 25 لاکھ کے آس پاس پہنچ گئی ہے۔ مسک نے اس کامیابی کے لیے ٹوئٹر ٹیم کو مبارکباد بھی دی ہے۔


      مسک نے بنایا نیا سسٹم
      ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے ستھ ہی اس میں تکنیکی طو رپر تبدیلی کرنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے اسپیم اور بوٹ اکاونٹ پر روک لگانے کے لیے بڑی تبدیلیاں کیں، جس سے ہیٹ اسپیچ والے اکاونٹس پر بھی لگام لگی۔ مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول بھی کرایا تھا جس میں سسپنڈ کیے گئے سبھی اکاونٹس کے لیے یکساں قوانین لاگو کرنے کی بات کہی تھی۔ مسک کی اس سختی کے اب مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نفرت انگیز بیانات دینے والوں کی تعداد گھٹ کر ایک چوتھائی ہوگئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      متحدہ عرب امارات میں پاسپورٹ پر واحد نام رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی! آخرکیاہےوجہ؟

      یہ بھی پڑھیں:
      معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ایلون مسک نے ٹویٹر پول کا کیا انعقاد، کیا سبھی اکاؤنٹس کو....؟

      روزانہ نہیں کرپائیں گے زیادہ ٹوئٹس
      ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک اور تبدیلی کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یوزر اب اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک محدود تعداد میں ہی پوسٹ کرسکیں گے۔ حالانکہ، ابھی نئی تعداد کا انکشاف ہوا نہیں ہے لیکن انہوں نے ہر دن کیے جانے والے ٹوئٹ کی تعداد کو ضرور گھٹادیا ہے۔ مسک نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ٹائپنگ اسپیڈ کو لے کر مسئلہ ختم ہوجائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: