ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک بدھ کی رات نئے تجربات کرتے نظر آئے۔ پہلے انہوں نے ٹوئٹر پر نیا ’آفیشل‘ لیبل لانچ کیا اور کچھ دیر بعد ہی اسے ہٹادیا۔ بدھ کی رات وزیراعظم نریندر مودی اور دوسرے کئی وزرا کی ٹوئٹر پروفائل پر آفیشل لیبل دکھائی دیا۔ اس طرح کمپنی نے ٹوئٹر بلو ٹک والے اکاونٹ اور آفیشیل اکاونٹس کے درمیان ایک فرق پیدا کیا۔ وہیں، کچھ دیر بعد ہی یہ آفیشل لیبل غائب ہوگیا۔ لوگ اس سے حیرت میں پڑ گئے۔ اس کے بعد ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ سے ساری وضاحت کردی۔
Please note that Twitter will do lots of dumb things in coming months.
ٹیسلا کے سی ای او اور ’ٹوئٹر شکایت ہاٹ لائن آپریٹر‘ ایلون مسک نے بدھ کو اعلان کیا کہ سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر آنے والے مہینوں میں آزمائشی اور غلطی کی بنیاد پر کئی ایسے کام کرے گا جنہیں جان کر لوگ حیران رہ جائیں گے۔ مسک نے ٹویٹ کیا، "براہ کرم نوٹ کریں کہ ٹویٹر آنے والے مہینوں میں بہت سارے احمقانہ کام کرے گا۔ یہ بہت سارے تجربات کرے گا۔ جو کام کرتا ہے اسے ہم رکھیں گے اور جو نہیں اسے تبدیل کریں گے۔" مسک نے کہا، "شکایت ہاٹ لائن آپریٹر آن لائن ہے! براہ کرم ذیل میں اپنی شکایات کا ذکر کریں۔"
ٹوئٹر ڈیل کو پورا کرنے کے بعد سے دنیا کے سب سے امیر شخص مسک نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے کام کاج کو متاثر کرنے والے فیصلوں کی جھڑی لگادی ہے۔ ٹوئٹر کے لاکھوں روزانہ ایکٹیو یوزرس ہیں۔ کئی ہندوستانی سرکاری تنظیموں کے ٹوئٹر ہینڈل پر آفیشل لیبل دیکھا گیا۔ مثال کے طور پر وزیراعظم کے دفتر، وزیراعظم نریندر مودی کا آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی آفیشیل لیبل دیکھا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔