ایلن مسک کو جمعہ شام 5 بجے تک پورا کرنا ہوگا ٹوئیٹر حصولیابی کا سودا، ورنہ ہوگی کارروائی
ایلن مسک کو جمعہ شام 5 بجے تک پورا کرنا ہوگا ٹوئیٹر حصولیابی کا سودا، ورنہ ہوگی کارروائی
ٹوئٹر کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسک کے وکیل ایلیکس اسپرو نے کہ اکہ فائلنگ کا مقسد صرف اپنے خود کے قانونی مدعوں سے ہٹنا ہے جو وہزل بلوور ڈسکلوژر کی جانب سے سطح پر آئے تھے۔
ٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلن مسک کے پاس جمعہ تک 44 بلین امریکی ڈالر کے ٹوئٹر حصولیابی سودے کو پورا کرنے کا وقت ہے۔ ایسا نہیں کر پانے کی صورت میں انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسک کو جمعہ شام 5 بجے تک حصولیابی سودے کو پورا کرنا ہے۔
جانچ کے دائرے میں ہے ایلن مسک ایلن مسک کے خلاف 44 ارب ڈالر کے ٹوئٹر خرید سودے کو لے کر امریکی یونین عہدیداروں کی جانب سے جانچ کی جارہی ہے۔ حالانکہ، ٹوئٹر نے کورٹ فائلنگ کو لے کر کوئی خاص تفصیل نہیں دی ہے۔ عدالت فائیلنگ کے بارے میں زیادہ جانکاری نہ دیتے ہوئے ٹوئٹر نے صرف اتنا بتایا ہے کہ، وہ سودے جڑے مسک کے رویے کو دیکھ رہے ہیں۔ مرکزی جانچ مسک کی قانونی ٹیم پر ہوتی نظر آرہی ہے۔
دونوں فریق کے درمیان جاری ہے مقدمہ بازی ٹوئٹر نے مسک کی قانونی ٹیم پر سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ ڈرافٹ کمیونیکیشن اور فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو سلائیڈ پریزنٹیشن تیار کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں کی جاری مقدمہ بازی کا یہ حصہ ہے کہ کیا مسک سودے سے دور جاسکتے ہیں؟
ٹوئٹر کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسک کے وکیل ایلیکس اسپرو نے کہ اکہ فائلنگ کا مقسد صرف اپنے خود کے قانونی مدعوں سے ہٹنا ہے جو وہزل بلوور ڈسکلوژر کی جانب سے سطح پر آئے تھے۔ وہیں، سابق ٹوئٹر سیکورٹی چیف پیٹر جٹکو نے گزشتہ مہینے ٹوئٹر پر گلط کام کرنے کے الزام لگائے تھے۔ جس میں انہوں نے کمپنی کی جانب سے یوزرس کو ٹریک کرنے کی بات کہی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔