உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    معطل اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ایلون مسک نے ٹویٹر پول کا کیا انعقاد، کیا سبھی اکاؤنٹس کو دوبارہ ملےگی ٹویٹر پر اسپیس؟

    یہ پہل ٹویٹر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کرنے کے فیصلے کے بارے میں ہے۔

    یہ پہل ٹویٹر اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کرنے کے فیصلے کے بارے میں ہے۔

    ٹیک ارب پتی نے ہاں یا نہیں میں ووٹ دینے کے اختیارات کے ساتھ پوچھا کہ کیا ٹویٹر کو معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیے، بشرطیکہ انہوں نے قانون نہیں توڑا ہے یا زبردست اسپام میں ملوث نہیں ہیں؟ پول سروے کے نتائج میں 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • USA
    • Share this:
      ٹویٹر پول (Twitter poll) کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بحال کیا گیا۔ اس کے بعد اب ایلون مسک نے عام معافی کے بارے میں رائے عامہ کا اندازہ لگانے کے لیے ایک اور پول کا انعقاد کیا۔ ٹویٹر کے نئے مالک نے ایک رائے شماری کی جس میں صارفین سے پوچھا گیا کہ آیا تمام معطل اکاؤنٹس کو بحال کیا جانا چاہیے یا اسے ختم کردیا جائے۔ اس میں کئی ایسے اکاؤنٹس ہیں جو قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہیں۔

      ٹیک ارب پتی نے ہاں یا نہیں میں ووٹ دینے کے اختیارات کے ساتھ پوچھا کہ کیا ٹویٹر کو معطل شدہ اکاؤنٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کرنی چاہیے، بشرطیکہ انہوں نے قانون نہیں توڑا ہے یا زبردست اسپام میں ملوث نہیں ہیں؟ پول سروے کے نتائج میں 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، جو کہ 25 نومبر 2022 کو تقریباً 11:16 بجے شام تک ہوگا۔

      اس سے قبل مسک نے ٹوئٹر کے صارفین سے ایک آن لائن پول چلایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آیا ٹرمپ کا اکاؤنٹ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر بحال کیا جانا چاہیے۔ پول کے تحت 15,085,458 ووٹ حاصل کیے گئے، 51.8 فیصد نے ہاں میں اور 48.2 فیصد نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      مسک نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ ’لوگ بول چکے ہیں۔ ٹرمپ کو بحال کیا جائے گا۔ ووکس پاپولی، ووکس ڈی‘۔ ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہفتہ کی شام بحال کردیا گیا۔ ان کی آخری ٹویٹ 8 جنوری 2021 کی تھی، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان تمام لوگوں کے لیے جنہوں نے پوچھا ہے، میں 20 جنوری کو ہونے والے افتتاح میں نہیں جاؤں گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ ٹویٹر پر واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، سابق صدر نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔
      ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں اسے نہیں دیکھ رہا ہوں کیونکہ مجھے اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے نئے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کے ساتھ منسلک رہیں گے، جو ان کے ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) اسٹارٹ اپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: