ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر شخص کا خطاب کھونے کے دہانے پر، اس ارب پتی نے دی ٹکر
ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر شخص کا خطاب کھونے کے دہانے پر، اس ارب پتی نے دی ٹکر
رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہندوستان کے گوتم اڈانی ہیں۔ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کی مجموعی دولت 134.8 بلین ڈالر ہے۔ وہیں، ایمزون کے فاونڈر جیف بیزوس کی رینکنگ چوتھی ہے
دنیا کے سب سے امیر ارب پتی کا تاج ایلون مسک سے چھن سکتا ہے۔ فوربس کی امیروں کی فہرست کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک بدھ کو دنیا کے سب سے امیر شخص ہونے کا اپنا خطاب کھونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ فوربس کے رئیل ٹائم بلینیئرس کی لسٹ میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کچھ وقت کے لیے ہٹ کر دوسرے مقام پر آگئے تھے۔ ایلون مسک کو فرانس کے 73 سالہ ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے کڑی ٹکر دی۔ اسی کے ساتھ لگژری برانڈ لوئس ووئیٹن کی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ آرنالٹ دنیا کے سب سے رئیس ارب پتی بننے کے قریب پہنچ گئے۔
کتنی ہے برنارڈ آرنالٹ کی نیٹ ورتھ فوربس کی رئیل ٹائم انڈیکس کے مطابق، بدھ کو کچھ لمحوں کے لیے مسک فوربس کی ’رئیل ٹائم بلینیئرس‘ کی فہرست میں دوسرے مقام پر آگئے۔ ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او کو برنارڈ آرنالٹ نے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ فوربس نے اب مسک کی جائیداد 184.9 ارب ڈالر طاہر کی ہے جب کہ آرنالٹ کی نامزد جائیداد 184.7 ارب ڈالر ہے۔ اس لحاظ سے دونوں ارب پتیوں کے نیٹ ورتھ میں معمولی فاصلہ ہے۔
فوربس کی رئیل ٹائم انڈیکس کے مطابق، کچھ لمحوں کے لیے برنارڈ رینالٹ کی نیٹ ورتھ 184.7 بلین ڈالر اور ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی نیٹ ورتھ 184.6 بلین ڈالر پر آگئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ ایلون مسک کی جائیداد میں کمی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا میں ان کی حصہ داری کی قدر میں بھاری گراوٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ٹیسلا کے مالک مسک ستمبر 2021 سے سرفہرست بنے ہوئے ہیں۔ تب سے یہ پہلی مرتبہ ہے جب مسک ہٹ کر دوسرے مقام پر آگئے تھے۔
تیسرے نمبر پر ہیں اڈانی رینکنگ میں تیسرے مقام پر ہندوستان کے گوتم اڈانی ہیں۔ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کی مجموعی دولت 134.8 بلین ڈالر ہے۔ وہیں، ایمزون کے فاونڈر جیف بیزوس کی رینکنگ چوتھی ہے اور وہ 111.2 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔