اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایلون مسک نے بعض بند ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کیا، ٹرمپ کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    مسک نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ‘ووکس پاپولی، ووکس ڈی’ یہ ایک لاطینی جملہ ہے جس کا مطلب "لوگوں کی آواز خدا کی آواز" ہے۔

    مسک نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ‘ووکس پاپولی، ووکس ڈی’ یہ ایک لاطینی جملہ ہے جس کا مطلب "لوگوں کی آواز خدا کی آواز" ہے۔

    ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ پابندی والے اکاؤنٹس کو بحال کرنا شروع کر دیا گیا ہیں، حالانکہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ابھی تک بند ہیں۔ مسک نے ٹوئٹر پول کے ذریعے لوگوں سے رائے مانگی کہ ' کیا سابق صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کریں ؟'۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Hyderabad | Jammu and Kashmir | Mumbai
    • Share this:
      ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ پابندی والے اکاؤنٹس کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے، حالانکہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ابھی تک بند ہیں۔

      مسک نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا ٹوئٹر کے سب سے مشہور اینفنٹ ٹیریبل کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینی چاہئے۔

      کیا سابق امریکی صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کریں ؟ مسک نے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے لوگوں سے رائے مانگی، جس کا جواب ہاں یا نا میں  دینا ہوگا۔



      ابھی پول میں 18 گھنٹے باقی ہیں اور 6 ملین سے زیادہ ووٹ ہو چکے ہیں اور تقریباً 54.6 فیصد ٹوئٹر صارفین نے ہاں میں ووٹ دیا، یعنی ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ٹویٹر پر واپس آنے کی اجازت دینی چاہیے۔

      واضع ہوکہ امریکہ کے صدر الیکشن 2020 میں ٹرمپ کی شکست کے بعد 6 جنوری 2021 کو ان کے حامیوں نے یو ایس کیپیٹل پر حملہ کیا اور تشدد کو مزید بھڑکانے کے خطرے کی وجہ سے ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکی سابق صدر ٹرمپ متنازعہ ٹویٹس کے لیے مشہور تھے اور ان کو 88 ملین سے زیادہ فالوورز تھیں۔

      مسک نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا 'ووکس پاپولی، ووکس ڈی' جو کہ ایک لاطینی جملہ ہے جس کا مطلب "لوگوں کی آواز خدا کی آواز" ہے۔



      مسک نے ٹویٹ کیا کہ ٹوئٹر نے کچھ ایسے متنازع اکاؤنٹس کو بحال کر دیا ہے جن پر پابندی یا معطل کر دیا گیا تھا، جس میں قدامت پسند پیروڈی سائٹ بابیلون بی (Babylon Bee)، ماہر نفسیات جورڈن پیٹرسن اور مزاح نگار کیتھی گریفن (Kathy Griffin) کا اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹرز نے کہا-مسک نے ٹویٹر کی صداقت کا اندازہ کم لگایا، عدم اعتماد کی تحقیقات پر دیازور

      کامیڈین کیتھی گرفن کو ٹوئٹر پر 20 لاکھ فالوورز تھیں، ان کے اکاؤنٹ پر حال ہی میں پابندی لگائی گئی تھی۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے نئے نرمی والے قوانین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا صارف نام ایلون مسک میں تبدیل کیا تھا۔

      کینیڈ کے ماہر نفسیات جورڈن پیٹرسن کو ٹرانس جینڈر اداکار ایلیٹ پیج کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ کرنے پر جون میں اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

      پیٹرسن اکثر ٹرانس جینڈر لوگوں کے حقوق کے خلاف تبصرے کرتے تھے اور ٹوئٹر کی طرف سے اسے پیج  پر پوسٹ ہٹانے کو کہا گیا تھا۔
      بابیلون بی کو نفرت انگیز مواد پوسٹ کرنے پر  معطل کر دیا گیا تھا۔



      ایلون مسک نے مہینوں پہلے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر پابندی واپس لے لیں گے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایک اپیل کورٹ کو ٹوئٹر کے خلاف اپنا مقدمہ بحال کرنے کو کہا جس میں پلیٹ فارم پر ان کی مستقل معطلی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

      کیا ٹرمپ ٹوئٹر پر واپس آنے کا انتخاب کریں گے یہ ایک کھلا سوال ہے کیونکہ مسٹر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل نامی پلیٹ فارم بنایا ہے، جہاں وہ بہت متحرک رہتے ہیں۔
      Published by:Faheem Mir
      First published: