ایلون مسک کا اعلان، بند اکاونٹ کنٹینٹ ماڈریشن کاونسل کے جائزے کے بعد ہی ہوں گے بحال
ایلون مسک کا اعلان، بند اکاونٹ کنٹینٹ ماڈریشن کاونسل کے جائزے کے بعد ہی ہوں گے بحال
ایلن مسک کے اس اعلان کے بعد ایک یوزر نے پوچھا کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر آپ نے کانیے ویسٹ کے اکاونٹ کو دوبارہ بحال کیوں کردیا؟ ٹوئٹر کو نسلی امتیاز اور یہودی مخالف جذبات پھیلانے کا اسٹیج نہیں بننا چاہیے۔
ٹوئٹر کے ساتھ ہوئی ڈیل کے بعد ایلون مسک نے ایک اور اعلان کیا ہے۔ انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ جلد ہی ٹوئٹر میں ایک کنٹینٹ ماڈریشن کاونسل کی تشکیل عمل میں آئے گی۔ یہ کاونسل کنٹینٹ ماڈریشن سے جڑے فیصلے لے گی۔ اس کاونسل کے جائزے کے بعد ہی بند ہوچکے اکاونٹس کو دوبارہ بحال کرنے پر فیصلہ لیا جائے گا۔
ٹوئٹر کے ساتھ جمعہ کو معاہدہ پورا کرنے کے بعد ایلون مسک نے کچھ ٹوئٹ کیے۔ ان میں سے ایک میں انہوں نے جانکاری دی کہ ٹوئٹر میں جلد ہی کچھ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر متنوع نقطہ نظر کے ساتھ ایک کنٹینٹ ماڈریشن کونسل بنے گی، جو مواد ماڈریشن سے متعلق فیصلے لے گی۔ اس کی تشکیل سے پہلے کوئی بڑا فیصلہ یا بند اکاؤنٹس کی بحالی کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
Twitter will be forming a content moderation council with widely diverse viewpoints.
No major content decisions or account reinstatements will happen before that council convenes.
مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کنٹینٹ ماڈریشن کاونسل کے جائزہ کے بعد ہی حصولیابی سے پہلے بند کیے جاچکے یوزرس کے اکاونٹس کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ جائزہ کنٹینٹ ماڈریشن کاونسل کرے گی۔ کاونسل کے فیصلے کی بنیاد پر ہی اکاونٹس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر نے ابھی اپنی کنٹینٹ ماڈریشن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، لیکن جلد ہی کرے گی۔
ایلن مسک کے اس اعلان کے بعد ایک یوزر نے پوچھا کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر آپ نے کانیے ویسٹ کے اکاونٹ کو دوبارہ بحال کیوں کردیا؟ ٹوئٹر کو نسلی امتیاز اور یہودی مخالف جذبات پھیلانے کا اسٹیج نہیں بننا چاہیے۔ اس سوال پر مسک نے ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ، ہاں، وہ اکاونٹ ٹوئٹر نے حصولیابی سے پہلے ہی بحال کردیا تھا۔ اس بارے میں انہوں نے مجھ سے مشورہ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی اطلاع دی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔